اسے کہتے ہیں اصل شہرت ۔۔ ارطغرل غازی اور میرے پاس تم ہو کے بعد سوشل میڈیا پر اب 'پری زاد' پاپڑ کے چرچے

ہماری ویب  |  Jan 05, 2022

پہلے تو ارطغرل غازی اور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے پاپڑ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی تھی لیکن اب موجودہ نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل پری زاد پاپڑ کی سوشل میڈیا پر دھوم جاری ہے۔

جو بھی ڈرامہ سیریل ٹاپ ٹرینڈ پر چلتاہے اس کے پاپڑ بھی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

جیسا کہ آج ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ نے ڈرامہ شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی ہوئی ہے یہ ڈرامہ عام طور پر نشر کئے جانے والے ڈراموں سے مختلف ہے اس ڈرامہ میں بہترین ڈائیلاگز کے ذریعے معاشرے کے کئی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے مرکزی کردار احمد علی اکبر کی باکمال اداکاری نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ اس کردار کے چرچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہو رہے ہیں۔

پری زاد پاپڑ کی تصویر خود اداکار احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر کے یہ ثابت کردیا کہ ڈرامہ پری زاد نے بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

احمد علی اکبر کی جانب سے شیئر کی تصویر ایک ’پاپڑ‘(سنیک) کے پیکٹ کی ہے، اس پاپڑ کا نام پری زاد پاپڑ رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More