امتحان کے لیے اب پڑھنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ڈرامے دیکھ لیں ۔۔ امتحان میں فہد مُصطفیٰ سے متعلق سوال نے سب کو چونکا دیا

ہماری ویب  |  Dec 30, 2021

اداکار فہد مصطفیٰ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں آنے والے سوال کا جواب دے دیا۔ ٹوئٹر پر انہوں نے امتحانی پرچے کی تصویر شیئر کی جس میں سوال لکھا تھا کہ 2003 میں نشر کیے جانے والے ڈرامے امراؤ جان ادا میں اداکاری کے ذریعے کس معروف اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا؟ جس کے آپشن میں فہد مصطفیٰ عمران عباس اور احسن خان تھے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان اداکاروں کو ٹیگ کیا، مگر کسی نے جواب نہ دیا۔ البتہ فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ یہ تو میں ہوں۔ جس پر مداح حیران بھی ہیں۔ کسی نے کہا کہ اب اتنے بڑے امتحآن دینے کے لیے پڑھنے سے زیادہ ڈرامے دیکھ لیں تو کسی نے کہا کہ دیکھیں آپ کتنے مشہور ہوگئے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More