والد کے آنکھوں میں خوشی کے آنسو۔۔ بابر اعظم کے والد اسٹیدیم میں رو پڑے، وائرل ویڈیو نے سب کو رلا دیا

ہماری ویب  |  Oct 25, 2021

گزشتہ شب ورلڈکپ ٹی 20 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں شکست دی تھی۔ جبکہ اس تاریخی فتح پر دبئی اسٹیڈیم میں موجود پاکستان ٹیم کے کپتان اور بیٹسمین بابر اعظم کے والد پاکستانی ٹیم کی جیت خوشی سے روپڑے۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اپنے بیٹے کی پرفارمنس اور پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔

گزشتہ روز آئی سی سی کے ورلڈ ٹی20 کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے اوپنرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ جس میں محمد رضوان نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان بابر اعظم نے 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More