مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان کیخلاف عبوری چالان دوبارہ جمع

سچ ٹی وی  |  May 12, 2025

کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور بہیمانہ قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف عبوری چالان دوبارہ عدالت میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے پراسیکیوشن کے اعتراضات دور کرنے کے بعد نیا عبوری چالان تیار کیا، جسے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ چالان میں 40 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں دو عینی شاہدین بھی شامل ہیں جنہوں نے عدالت کے روبرو ملزمان کی شناخت کی ہے اور بیانات کو دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرایا ہے۔

پولیس چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو اپنے گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ اور شیراز مقتول کو اُس کی ہی گاڑی میں ڈال کر بلوچستان لے گئے، جہاں اُسے گاڑی میں آگ لگا کر قتل کر دیا گیا۔

مقدمے میں مزید پیش رفت متوقع ہے جبکہ پراسیکیوشن نے عبوری چالان کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More