گزشتہ ہفتے کے روز انتقال کر جانے والے مشہور و معروف پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج جرمنی کے شہر نیویارک میں ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ، ترکش مسجد میں ادا کی گئی، جہاں قونصل جنرل پاکستان زاہد حسین سمیت دیگر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
جبکہ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شریف کی میت کو ترکش مسجد میں لایا گیا ہے، جہاں ان کی تصویر بھی رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سفری انتظامات مکمل ہونے کے بعد عمر شریف کی میت کو جرمنی سے پاکستان کے شہر کراچی لایا جائے گا۔ جہاں انہیں کراچی میں موجود صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمر شریف کافی عرصے سے علیل تھے، تاہم انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کی خاطر امریکہ لے جایا جارہا تھا۔ مگر دوران سفر طبعیت خراب ہونے پر جرمنی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔