یاسر نواز اہلیہ کی نقل اتارتے ہوئے۔۔ مزاحیہ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 08, 2021

ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سلیبریٹیز ایک دوسرے کی نقالی کرتے ہوئے بناتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب کی اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے اہلیہ کی نقل کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ دو مہمانوں سے گفتگو میں مگن ہیں، اور ان سے فارمولا کار سے متعلق معلومات لے رہی ہیں۔ جبکہ انہیں فارمولا کار سے متعلق شاید معلومات نہیں تھیں جب ہی وہ کہہ رہی تھیں کہ ایک سے زائد سیٹ والی فارمولا کار کب بنا رہے ہیں۔

ندا کی یہ ویڈیو نہ صرف وائرل ہو گئی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر۔میمز میں بھی استعمال ہو رہی ہے

اور اب تو ندا کے شوہر یاسر نواز نے بھی اہلیہ کی ویڈیو کی نقالی کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر بھی تفریح بھرے انداز میں اہلیہ کی نقالی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More