صبا قمر اور گلوکار بلال بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔ دونوں فنکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے

ہماری ویب  |  Sep 08, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر اور بلال سعید کی عدالت سے کئی دنوں تک غیر حاضری کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں شخصیات کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد میں ویڈیو شوٹنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں قبل اداکارہ و ماڈل صبا قمر اور بلال سعید کے البم کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو مداحوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More