کھانا کھانے کے پیسے نہیں تھے پھر ڈرائیور نے پیسے دے کر کھانا کھلایا ۔۔ اقرار الحسن کے پاس پیسے ختم ہوجانے پر ان کے ڈرائیور نے کس طرح مدد کی؟

ہماری ویب  |  Sep 07, 2021

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے معروف صحافی اور پروگرام میزبان سید اقرار الحسن کراچی سے لاہور شفٹ ہوچکے ہیں اور اب وہیں سے پروگرام اور اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں۔

اقرار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ سکھیکی کے مقام پر ایک ہوٹل پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے ہیں۔

اقرار الحسن نے ویڈیو میں بتایا کہ ہمارے ساتھ ایک دلچسپ معاملہ پیش آیا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے پاس کھانے کے پیسے ختم ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طویل سفر میں ہم نے اے ٹی ایم کا استعمال نہیں کیا لیکن ہمارے ڈرائیور نے ہمیں اپنے پیسوں سے کھانا کھلایا۔

اقرار نے بتایا کہ ہمارے ڈرائیور اعظم گجر جو ہماری گاڑی ڈرائیو کرتے ہیں انہوں نے اپنے پاس ایمرجنسی کی صورتحال میں کچھ رقم اپنے ساتھ رکھی ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے ساتھی ڈرائیور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ایسے مشکل راستوں سے لے کر نکلتے ہیں کہ یہ کسی عام ڈرائیور کے بس کی بات نہیں۔ یہ ہمارے بہت اچھے بھائی اور دوست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More