میرے لئے دعا کریں۔۔۔ سدھارتھ شکلا کے صدمے سے اسپتال میں داخل اداکارہ اب کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 07, 2021

سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد سے جہاں پورا بالی وڈ صدمے کی کیفیت میں ہے وہیں ان کے قریبی دوست اب تک ان کی موت کی خبر کو قبول نہیں کرپارہے۔ انھیں میں سے ایک جسلین متھارو بھی ہیں جو بگ باس شو میں حصہ لے چکی ہیں اور سدھارتھ کے ساتھ ایک شو “مجھ سے شادی کروگی“ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ جسلین سدھارتھ کے صدمے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔

میرے لئے بھی دعا کریں

جسلین نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور غم کا اظہار کیا اس کے بعد واپسی میں انھوں نے اپنی گاڑی میں ہی ایک وڈیو بنائی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اپڈیٹ کردی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ “سدھارتھ ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان تھے اور ان سے مل کہ مجھے پتا چلا کہ لوگ کیوں انھیں پسند کرتے تھے۔ میں ان کے گھر گئی تھی جہاں میں نے دیکھ کہ ان لوگوں پر کیا گزر رہی ہے“۔ جسلین کی یہ وڈیو وائرل ہوگئی البتہ اس کے کچھ دیر بعد ہی جسلین کو تیز بخار چڑھ گیا جس کی وجہ سے انھیں اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔ جسلین نے اس کے بعد دوبارہ ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں انھوں نے کہا کہ مجھے103,104 ڈگری بخار ہے۔ میں جب سے سدھراتھ کے گھر سے آئی ہوں مجھے احساس ہوا ہے کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے۔ پلیز اپنا خیال رکھیں اور میرے لئے بھی دعا کریں“

شہناز کے چہرے پر خالی پن تھا

جسلین متھارو نے شہناز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ“ انہوں نے کہا کہ ’شہناز کے چہرے پر ایک خالی پن تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس بات سے واقف تھی کہ آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ وہ کھوئی ہوئی لگ رہی تھیں۔ جیسے ہی میں ان کے پاس گئی، مجھے یاد ہے کہ اس نے مجھے اپنے پاس بیٹھنے کے لئے کہا تھا۔ شہناز گل پوری طرح سے تھکی ہوئی لگ رہی تھیں اور جذباتی طور پر کمزور دکھائی دے رہی تھیں“

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More