9 لاکھ کی صرف گھڑیاں ہی پہنتے تھے ۔۔ جانیے سدھارتھ شکلا اپنی زندگی میں کن مہنگی ترین چیزوں کے مالک تھے؟

ہماری ویب  |  Sep 06, 2021

گزشتہ سال سے لے کر آج تک اگر بھارتی اداکاروں پر نظر ڈالی جائے تو ان میں سے بالی ووڈ کے کئی بڑے نام اس دنیا سے جا چکے ہیں۔

انہیں بڑے فنکاروں میں اداکار سدھارت شکلا بھی شامل ہیں جو جاتے جاتے لاکھوں مداحوں کو بے حد افسردہ چھوڑ گئے۔

سدھارتھ شکلا ایک مہنگے ترین ٹی وی اسٹار تھے اور بعد میں انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو متاثر کیا جس کے وہ ایک نامی گرامی فلم اسٹار بن کر سامنے آئے۔ ساتھ ہی مقبول بھارتی شو 'بگ باس 13' کے فاتح بنے جس کے بعد ان کی مزید پذئیرائی ہوئی۔

آج ہم جانیں گے کہ آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا دنیا سے جاتے جاتے اپنے پیچھے کونسی قیمتی اور مہنگی چیزیں چھوڑ گئے۔

1- عالیشان فلیٹ

سدھارتھ مشہور ہونے سے قبل دو کمروں کے فلیٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پزیر تھے، لیکن جیسے جیسے وہ اپنی فیلڈ میں شہرت پاتے گئے ویسی انہوں نے اپنا لائف اسٹائل بھی تبدیل کرلیا تھا۔ بعد ازاں سدھارتھ شکلا نے کروڑوں کی مالیت کا لگژری گھر بنگلہ خریدا اس میں 7 پرتعیش بیڈرومز ، ایک کچن ، ایک انٹرٹینمنٹ ایریا، ایک جم اور ایک باغیچہ ہے ۔صرف یہی نہیں بلکہ سدھارتھ کو ان کے گھر کا اندرونی ڈیزائن شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ڈیزائن کر کے دیا تھا۔

2 - مہنگی گاڑیوں کا شوق

سدھارتھ کو پرمہنگی کاروں میں بہت دلچسپی تھی ، یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس ایک سے زیادہ کاریں موجود تھیں۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکار کے پاس ایک ہونڈا سوک کار تھی جس کی قیمت 20 لاکھ روپے ( پاکستانی 45 لکھ 73 لاکھ روپے سے زائد) ہے۔

اس کے علاوہ سدھارتھ BMW x5 کار کے بھی مالک تھے جس کی قیمت 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ مزید ان کے پاس لیمبورگینی کار بھی ہے، جس کی قیمت 7 کروڑ روپے ہے ، اور یہ گاڑی کا ماڈل ان کا سب سے پسندیدہ بھی تھا۔

3- گھڑیوں کا شوق

سدھارتھ کو مہنگی گھڑیاں اکٹھی کرنا بے حد پسند تھا اور ان کے پاس مختلف قسم کی لگژری گھڑیاں موجود تھیں۔ اداکار کے پاس سب سے مہنگی گھڑی جی شاک تھی جس کی قیمت تقریبا 4 لاکھ ( پاکستانی 9 لاکھ 14 ہزار روپے) تھی۔

4- مختلف اقسام کے جوتے

ایک اور بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سدھارتھ شکلا کے پاس ان کے شوز کے کلیکشن میں 1000 سے زائد جوڑے ہیں جو کہ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائے گئے ہیں۔

5- مہنگی ترین پرائیوٹ بوٹ

اداکار سدھارتھ جاتے جاتے ایک مہنگی ترین بوٹ بھی چھوڑ گئے۔ وہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ سیر کے لیے جایا کرتے تھے۔ ان کی نجی یاچ (بوٹ) کی قیمت 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دنیا سے چلے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More