بیٹی میرے لیے اللہ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے ۔۔ 4 مشہور شخصیات جو بیٹیوں کی وجہ سے خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 06, 2021

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بیٹی اللہ کی طرف سے عطا کی ہوئی ایک بہترین نعمت ہے اور خدا نے جن والدین کو بیٹیوں کی نعمت سے نوازا ہے وہ اپنا سر ہمیشہ فخر سے بلند رکھتے ہیں اور اپنے رب کا دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری اور کرکٹ میں بھی کئی خوش قسمت والد موجود ہیں جو اپنی بیٹیوں سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی ہر خواہش کا احترام کرتے ہیں۔

آج ہم اُن مشہور شوبز ستاروں اور کرکٹ اسٹارز کے بارے میں جانیں گے جو اپنی بیٹیوں کے دیوانے ہیں اور قابل فخر والد ہیں۔

1- حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کئی ہفتوں بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپس لوٹے ہیں اور اپنی ننھی بیٹی حیلینا سے دوبارہ مل کر بے حد خوش ہوئے۔

کرکٹر حسن علی نے اپنی بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں جس میں وہ حیلینا کو گود میں بٹھائے ہوئے ہیں اور دوسری تصویر میں اپنی معصوم بیٹی کو پیار کررہے ہیں۔ انہوں نے جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالی کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت میری بیٹی ، بابا کی جان۔

2- منیب بٹ

شوبز کے معروف اداکار منیب بٹ نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ کا جشن منایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔ برتھ ڈے پارٹی میں دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔ منیب بٹ اکثر انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے اور انہیں کہیں گھمانے لے جاتے ہوئے تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔باپ بیٹی کی خوبصورت تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں کے درمیان بے حد محبت ہے۔

3- وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم کی اپنی بیٹی سے دس ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھائی رہی۔ وسیم اکرم کئی ماہ سے اپنی بیٹی سے ملنے کو ترس گئے تھے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ ان کی بیٹی عائلہ بھاگتے ہوئے گھر کا دروازہ کھولتی ہیں تو سامنے اُن کے والد وسیم اکرم کھڑے ہوتے ہیں۔

4- سائرہ یوسف

شوبز اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اپنی بیٹی نورے کا کتنا خیال رکھتی ہیں اس بات کا اندازہ ان کی تصاویر دیکھ کر ہو ہی جاتا ہے۔ سائرہ یوسف اکثر اپنی بیٹی کا میک اپ کرتے بھی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ہمراہ ہنستے کھیلتے تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More