پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فارقی نے اداکارہ اقرا عزیز کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بڑی بات نہیں کہ آپ کے خاوند اپنے بچے کے کپڑے بدل رہے ہیں ہر ماں باپ یہ کام کرتے ہیں ۔ جس پر اداکار یاسر حسین نے آج شرمیلا فارقی کو جواب میں کہا ہے کہ آپ کو پیار سے مسئلہ ہے، تعریف سے مسئلہ ہے اور فخر سے مسئلہ۔ بس سیاست کر کے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔
دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز نے بھی شرمیلا فارقی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہوگی لیکن اس مردوں سے بھری دنیا میں جب مرد بچے کی خدمت پر اپنی بیویوں کو سراہتے نہیں ہیں ، اور اگر میرا شوہر مجھے سراہتا ہے، میری حمایت کرتا ہے، مدد کرتا ہے اور تعریف کرتا ہے تو میں کیوں تعریف نہیں کر سکتی۔
صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ خواتین چاہتی ہیں کہ مرد انکی مدد کریں اور جب انکی مدد کرتے ہیں تو پھر کہتی ہیں کہ کوئی بڑی بات نہیں ، برابری دونوں طرف سے ہونی چاہیے۔ دراصل یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب 2 ستمبر کو اقرا عزیز نے اپنے شہور کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ انکے شوہر یاسر حسین اپنے بیٹے کبیر خان کے کپڑے اور ڈائپر بدل رہے ہیں۔
اسی پوسٹ میں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے خاوند کی بہت تعریفیں کیں اور کہا کہ میرے آرام کے وقت وہ کبیر کا دہان رکھتے ہیں۔
اس پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے جہاں اداکار یاسر حسین کے اس اقدام کو سراہا اور وہیں اداکارہ اقرا عزیز کو یاد دلایا کہ یہ کوئی بہت برا کارنامہ نہیں جس پر فخر کیا جائے کیونکہ دنیا کے ہر اچھے والدین اپنے بچوں کے کپڑے اور ڈائپر بدلتے ہیں۔