میں اپنی بیوی کے جوتے صاف بھی کرتا ہوں ۔۔ شہروز سبزواری کا اپنی بیوی صدف پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ہماری ویب  |  Sep 06, 2021

اداکارہ صدف کنول اپنے شوہر شہروز بزواری کے ساتھ احسن خان کے پروگرام میں آئیں اور انہوں نے وہاں مختلف والات کے جوابات دیئے، جس میں احسن نے ان کی شادی اور پہلی ملاقات کے حوالے سے بات کی تو گذشتہ دنوں میں صدف پر ہونے والی تنقید کا سوال بھی غور کیا گیا جس پر شہروز نے تنقید کرنے والے لوگوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ: ''

میں اپنی بیوی کے جوتے صاف کرتا ہوں، آج جو اس نے جوتے پہنے وہ بھی میں نے ہی صاف کئے تھے، نورے صدف کے اتھ بھی بہت دوستوں کی طرح رہتی ہے، میں نُورے کے اتھ انجوائے کرتا ہوں، لیکن اس کی ماں سائرہ حد سے زیادہ اس کی اچھی تربیت کر رہی ہے۔ صدف میرا خیال رکھتی ہے چاہے ہم اداکار یا ماڈل ہیں لیکن جو ذاتی زندگی کے معاملات ہیں اس میں انسان کو اسی سوچ سے چلنا چاہیئے جس طرح کے وہ معاشرے میں رہتا ہے۔

اگر شوہر بیوی کی جوتے صاف کرے یا اس کی مدد کرے تو اس میں کوئی بُرائی یا حرج نہیں ہے۔ کراچی سے باہر جانے سے پہلے نورے نے صدف کو 15 منٹ تک گلے لگا کر رکھا کہ اب میں جا رہی ہوں ان کی دوستی بہت اچھی ہے۔ صدف کے میک اپ کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، یہ بس نُورے لگا سکتی ہے۔ ''

اس موقع پر صدف نے کہا کہ: '' میرا میں میرا بہت خیال کرتا ہے، میرا میاں مجھے جوتے پہناتا بھی ہے، آدمی بھی اچھے ہوتے ہیں، میاں کی بھی اتنی ہی عزت کرو جتنی اس کو چاہیئے، میاں کے لئے محبت دل سے ہونی چاہیئے، میاں کیوں کھانا گرم کرے، جتنی محبت ہے بیوی کو اتنا ہی وہ اپنے میاں کے لئے کام کرے، میں میاں کی خدمت کر رہی ہوں کیونکہ وہ مجھے پسند ہے اور میر شوہر ہےجس کے متعلق مجھے دنیا میں ہی نہیں بعد میں بھی جواب دہ ہونا ہے۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More