موبائل فون پر لگی کورونا ٹون ہٹا کر سورۃ الرحمٰن کی تلاوت لگا دیں تاکہ لوگ ۔۔ عمران خان کو مشہور شخصیات کی طرف سے دیے جانے والے چند مفید اور انوکھے مشورے

ہماری ویب  |  Sep 04, 2021

وزیر اعظم عمران خان ویسے تو اپنے بیان کے پکے ہیں اور دو ٹوک فیصلوں سے سب کو حیران بھی کردیتے ہیں۔ امریکی نیوز اینکر کو 'ایبسولوٹلی ناٹ' کا جواب دینا اس بات کی بہترین مثال ہے۔

مگر خان صاحب کو ان کے چاہنے والے مشورے دینا نہیں چھوڑتے یہ جاننے کے باوجود کے عمران خان مانیں گے تو اپنی ہی لیکن انہیں مشورہ دے دینا چاہیئے۔

جس طرح مخالف سیاسی جماعتیں آئے روز وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ مشورے بھی دیا کرتی ہیں ویسے ہی شوبز کی مختلف مشہور شخصیات وزیر اعظم کو مشورے دکھائی دیتی ہیں۔

1- یاسر نواز

شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز اپنی اہلیہ ندا یاسر سمیت گزشتہ برس کورونا وبا کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ہفتوں کے لیے قرنطینہ اختیار کرلیا تھا۔ اس وقت کورونا عروج پر تھا۔ تو اس دوران یاسر نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی اور وہ اس پوسٹ میں دراصل یاسر نواز نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مشورہ دیا کہ حکومت کو مشورہ دینا ہے کہ موبائل فون پر لگی کورونا ٹیون تبدیل کر کے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت لگا دی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکے۔

2- ماریہ واسطی

دو ماہ قبل مشہور پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے سیاست سے لے کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تک وسیع موضوعات پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

3- رشی کپور

انجہانی اداکار رشی کپور جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں وہ بھی عمران خان کو اپنی زندگی سے جاتے جاتے مشورہ دے گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام تر احترام کے ساتھ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے مناسب احتیاط برتنے کا مشورہ دیں۔ خیال رہے کہ مقبول اداکار رشی کپور نے کورونا وباکی بگڑتی صورتحال کے باعث عمران خان کو اپنا مشورہ دیا تھا۔

4- فخر عالم

معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم جو خود بہت بڑے عمران خان وزیر اعظم کے فالوور ہیں انہوں نے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملک میں 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن لگانے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہوگا لیکن وبا سے بچا جا سکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More