تعریف وہ ہوتی ہے جو کوئی اور کرے بلکل اسی طرح ہر پاکستانی کو اس وقت فخر ہوتا ہے کہ جب ہمارا پڑوسی ملک بھارت کے لوگ ہمارے لوگوں کی تعریف کرتے ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے اداکار اور گلوکار بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سب کے سب ہیں بھی بہت مقبول لیکن ان میں ایک نام ایسابھی ہے جس کی تعریف بھارتی اداکار اور اداکارائیں ہمیشہ کھل کر کرتے ہیں اور وہ نام ہے عاطف اسلم۔
رنبیر کپور:
کپور خاندان کے سپوت رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم ہے ہی ایک بہترین انسان ہے اور جب وہ گاتے ہیں تو یوںمعلوم ہوتا ہے کہ ایک ہیرو گا رہا ہے ۔ اور میرا تو یہ ماننا ہے کہ میری فلمیں کامیاب ہی عاطف کی وجہ سے ہوتی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ میری ایک فلم جس کا نام "عجب پریم کی غضب کہانی" اس میں عاطف اسلم کے 2 گانے تھے جس کی وجہ سے میری فلم چل گئی۔
یہی نہیں بلکہ بھارت میں عاطف اسلم کی بہت مقبولیت ہے اور لوگ انہیں سننا چاہتے ہیں۔
ٹائیگر شروف :
ٹائیگر شروف جسے ہم مسٹر فٹ نہ کہیں تو برا ہوگا انکی فٹنس سے دنیا میں موجود ہر کوئی شخص متاثر ہے لیکن یہ عاطف اسلم سے بے انتہا متاثر ہیں اور عاطف اسلم کے بارے میں انکا کہنا ہے کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈری گلوکار ہیں اور سب جانتے ہیں کہ وہ ایک سپر اسٹا ر تو ہیں ہی لیکن وہ ایک نہایت ہی شریف اور سلجھے ہوئے شخص بھی ہیں کیونکہ جب میں ان سے پہلی مرتبہ ملا تو مجے یوں محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ میں اتنے بڑے گلوکار سے بات کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹائیگر شروف ہمیشہ عزت کیلئے ہی عاطف اسلم کو" سر "کہہ کر بلاتے ہیں۔
بپاشا باسو:
ایک انٹرویو میں بپاشا باسو پوری دنای کے سامنے کہہ چکی ہیں کہ میں عاطف اسلم کی ہمیشہ سے بہت بڑی مداح ہوں ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ میں نے اس بات کا اقرار کبھی یوں میڈیا کے سامنے نہیں کیا مگر کئی مرتبہ اپنے دوست احباب کے ساتھ بیٹھے ہوئے میں نے یہ بات کہی ہے۔ واضح رہے کی جب مشہور بھارتی اداکارہ یہ بات کہہ رہی تھیں تو اس وقت عاطف اسلم بھی انہی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور میڈیا سے گفگتو کر رہے تھے۔
اور اپنی تعریف سن کے مسکرا رہے تھے۔
سلمان خان :
بھارتی فلمی دنیا میں بھائی کے نام سے جانے جانے والے سلمان خان کہتے ہیں کہ عاطف اسلم کی جتنی تتعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ انکا ہر گانا ہمیشہ سے ہٹ رہا ہے جیسا کہ انہوں نے میری ہی ایک فلم "ٹائیگر زندہ" ہے میں گانا گایا " دل دیاں گلاں" جو کہ بے انتہا مشہور رہا۔ اور یہ گانا اس لیے مشہور ہوا کیونکہ اسے عاطف اسلم نے گایا تھا۔
وارن دھون:
نوجوانوں کے دل کے قریب بسنے والے بھارتی اداکار وارن دھون کا کہنا ہے کہ آپ نے جب مجھے سے عاطف اسلم کے گانوں پر سوال کیا ہے تب سے ہی میرے چہرے پر آپکو ایک مسکراہٹ نظر آرہی ہوگی اور وہ ہے ہی عاطف کی وجہ سے کیونکہ میں خود عاطف کا بہت بڑا مداح ہوں اور انکا مشہور زمانہ گانا "جینا جینا" مجھے بہت پسند ہے ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ مجھے خواد عاطف اسلم کے ہر نئے البم کا انتظار رہتا ہے۔