مسلمان ہو کر ہندو کی موت کا غم کر رہی ہیں، شوبز چھوڑ دیا، سوچ نہ بدلی ۔۔ اداکارہ نور بخاری سدھارتھ شکلا کی موت کے پیغام پر لوگوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں

ہماری ویب  |  Sep 04, 2021

مسلمان ہو کر ہندو کی موت کا غم کر رہی ہیں، شوبز چھوڑ دیا، سوچ نہ بدلی ۔۔ اداکارہ نور بخاری سدھارتھ شکلا کی موت کے پیغام پر لوگوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں .

بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی موت پر جہاں پوری بھارتی انڈسٹری غم کا شکار ہے، وہیں پاکستانی فنکار بھی ان کی موت کی خبر سن کر چونک اٹھے ہیں، ہر کسی کو سدھارتھ اور شہناز کی محبت کی ویڈیوز دیکھ کر اور آخری رسومات کے دوران شہناز کی حالت دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے کہ اب شہناز کا کیا ہوگا؟ بگ باس 13 سیزن سے دونوں کی محبت کی کہانی شروع ہوئی، البتہ اب شہناز شدید صدمے میں ہیں۔

اس پر اداکارہ نور بخاری نے بھی پوسٹ کیا اور اپنے کیپشن میں لکھا کہ: ''سدھارتھ شکلا کی موت اور شہناز گِل کے دُکھ پر بےحد افسوس ہے۔ میں نے جب سے سدھارتھ کی موت کے بارے میں سُنا ہے تو میں بے حد اُداس ہوں کیونکہ گزشتہ 6 ماہ سے، میں سدھارتھ اور شہناز کو فالو کر رہی ہوں اور مجھے اُن کی محبت بھری کہانی بہت پسند آئی۔‘ شہناز گِل کیلئے بہت افسوس ہورہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان کے لیے افسوس کرنے کی اجازت ہے یا نہیں، لوگ مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے، مجھے سدھارتھ کی والدہ کے لیے بھی افسوس ہے۔ دونوں کی محبت کی کہانی دل دہلا دینے والی تھی۔ ''

البتہ مداحوں کی جانب سے نور بخاری شدید تنقید کی زد میں ہیں، لوگ اپنے کمنٹس میں کہہ رہے ہیں کہ مسلمان ہوکر ریسٹ ان پیس جیسے پیغام کیوں لکھ رہی ہیں ان کے لئے، ہم مسلمان ہو کر علی گیلانی کی موت پر افسوس نہیں کر رہے بلکہ سدھاتھ کی موت پر کر رہے ہیں، آپ تو اسلام کی باتیں کرتی ہیں، شوبز چھوڑ چکی ہیں، لیکن پھر بھی آپ کی سوچ نہ بدلی یہ کیسا دوہرا معیار ہے، وغیرہ وغیرہ۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More