آج بھی یقین نہیں آتا کہ آپ مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔۔۔ مایا خان ابی کی یاد میں ان کا کرتا پہن کر رو پڑیں

ہماری ویب  |  Sep 03, 2021

“کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح آپ کا کرتا پہنوں گی۔۔ آپ کو بہت پیار کرتی ہوں“ یہ الفاظ ہیں مایا خان کے جو اپنے مرحوم تایا کی سالگرہ کے دن ان کو یاد کرتے ہوئے روپڑیں۔ مایا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے تایا کے ساتھ چند تصاویر شئیر کیں اور ایک ایسی تصویر بھی لگائی جن میں ایک جانب ان کے تایا کی تصویر ہے اور ساتھ ہی مایا کی تصویر ہے جس میں وہ اپنے مرحوم تایا کا کرتا پہنے بیٹھی ہیں۔ مایا خان مذید لکھتی ہیں

“مجھے ابھی بھی یقین نہیں آتا کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ آپ کا خون میری رگوں میں دوڑ رہا رہا ہے اور آج بھی مجھے لگتا ہے کہ آپ یہ کہہ کر میرا حوصلہ بڑھا رہے ہیں کہ بیٹا محنت کرتی جاؤ کبھی ہار نہیں ماننا“

میرے تایا کے لئے مغفرت کی دعا کریں

اس کے ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ آج میرے ابی (تایا) کی سالگرہ ہے اور سب سے ان کے لئے مغفرت کی دعاؤں کی درخواست کی۔ ایک انٹرویو میں مایا خان نے بتایا تھا کہ وہ بہت چھوٹی تھیں جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ بھائی ملک سے باہر تعلیم حاصل کررہے تھے جبکہ بہن کی بھی شادی ہوگئی تھی تو کافی اکیلی ہوگئی تھیں۔ مایا خان اپنے تایا سے کافی قریب تھیں اور ان کے انتقال کے بعد اکثر انھیں یاد کرتی ہیں۔

میں اپنے والد کو ابی کہتی ہوں

مایا کے تایا کو ابی کہنے کے انداز پر ان کی فین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ واہ۔۔۔ میں بھی ان چند لوگوں میں سے ایک ہوں جو اپنے والد کو ابی کہتے ہیں اور ساتھ ہی انھوں نے مایا کے تایا کو سالگرہ مبارک بھی وش کیا۔ جب کہ کئی لوگوں نے مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند ہونے کی دعا فرمائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More