احسن اور منال کی شادی کی تقریبات کا آغاز برائیڈل شاور سے ہوگیا

ہماری ویب  |  Sep 03, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

چند ماہ پہلے منگنی کی تقریب کے بعد ہر کسی کو اس جوڑی کی شادی کا انتظار تھا جو کہ اب ختم ہوچکا ہے۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا جس کے مطابق شادی کی تقریب 10 ستمبر کے دن ہوگی۔

علاوہ ازیں احسن محسن اکرام نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ولیمے کا کارڈ بھی کرادیا گیا ہے۔

احسن اور منال کی شادی اور ولیمے کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سے تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تقریب ہوئی ہے۔

گزشتہ رات جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ منال خان ے برائیڈل شاور کی تقریب ہوئی تھی جس کی ویڈوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ایمن خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی بہن اور ہونے والی دلہن کے برائیڈل شاور کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان ایک ٹیبل پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہی اکیک رکھا ہوا ہے جس پر ’Bride To Be’ لکھا ہوا ہے۔

اسکے علاوہ کمرے کی ڈیکوریشن اس طرح سے کی گئی ہے جس میں غباروں کی مدد سے ’Bride To Be‘ لکھ کر سجایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More