بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت ان کے چاہنے والوں کے لیے بہت افسوسناک اور ساتھ ہی حیران کن رہی ثابت ہوئی اور وہ ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد انتہائی غمگین ہیں۔
سدھارتھ شکلا کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی موت بھی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ وہ چالیس برس کی عمر سے اس دنیا سے چلے گئے۔
بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ سمیت قریبی شوبز انڈسٹری کے ساتھی غم سے نڈھال ہیں۔ ان کی قریبی دوست شہناز گل ان کی موت کی خبر سن کر سَکتے میں آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سدھارتھ سے متعلق چلنے والی خبروں میں کچھ ایسی قیاس آرائیاں بھی زیر گردش ہیں کہ ان کی شہناز ِگل کے ساتھ شادی ہوچکی ہے لیکن اچانک ان کی موت کی خبر سن کر وہ صدمے سے دو چار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز کے بھائی شہباز بہن سے ملنے روانہ ہوگئے ہیں ، وہ جلد شہناز کے ہمراہ ہوں گے۔
موت سے پہلے سدھارتھ شکلا کے ساتھ کیا تکلیف پیش آئی؟
اداکار سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے قبل جو ان کے ساتھ معاملات پیش آئے وہ بھی کافی تکلیف دہ تھے۔
آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے موت سے قبل اپنی والدہ سے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر کو وہ رات 8 بجے ایک میٹنگ سے گھر لوٹے اور روزانہ کی طرح انہوں نے 10 بجے اپنی عمارت کے کمپاؤنڈ میں جاگنگ کی۔
پھر رات کے 3 بجے سدھارتھ کی آنکھ کھلی اور انہوں نے اپنی والدہ کو سینے میں درد کی شکایت سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارت کو ان کی والدہ نے پانی پلایا اور پھر سدھارت سوگئے اور وہ پھر اٹھ نہ سکے۔ اداکار کی موت نیند میں ہی واقع ہوگئی۔
اداکار کی موت سے بالی ووڈ انڈسٹری اس وقت سوگ میں مبتلا ہے اور اس وقت ان پرستار بھی انتہائی افسردہ ہیں۔