“ہاں۔۔ میں اپنے عزیز شوہر کے پیر دھو رہی ہوں۔ اور مجھے اس میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔ میں ایک ورکنگ وومن ہوں، لکھاری ہوں اور چھ سال سے اینکر ہونے کے باوجود میرے شوہر میری ذمہ داری ہیں۔ ان کی خوشی میری خوشی ہے۔
مجھے اپنے شوہر کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا اچھا لگتا ہے“
یہ الفاظ ہیں عائشہ جہانزیب کے جو ایک جانی مانی میڈیا ہستی اور ٹی وی پروگرام کی میزبان ہیں۔ عائشہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ الفاظ اپنے شوہر کے پیر دھلاتے ہوئے ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ کیے۔ عائشہ اپنی بات پوری کرنے کے لئے آگے لکھتی ہیں کہ “میاں بیوی ایک دوسرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی اور پریشانی بانٹنا میاں بیوی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ زندگی بھر کا ساتھ کوئی مذاق نہیں ہے۔ اس میں یہ کہہ کر جان نہیں چھڑائی جاسکتی کے میرا شوہر بچہ نہیں ہے کہ میں اس کے کام کروں“
شوہر ہمارا کلچر ہے
کچھ دن پہلے ایکٹر، ماڈل اور ڈینٹسٹ نادیہ حسین بھی اس بحث کا حصہ بنیں۔ ایک شو کے دوران میزبان سے نادیہ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں جس پر نادیہ کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان کا بچہ نہیں ہے جو وہ اس کے کام کریں بلکہ جیون بھر کا ساتھی ہے۔
میرا شوہر میرا بچہ نہیں ہے