وزن کم کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، بہت زیادہ محنت اور جدو جہد کرنی پڑتی ہے اور جو لوگ وزن کم کرنے کا مشن اپنے ذہن میں بٹھا لیں وہ لازمی وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے وزن کم کرنے میں ہر کسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
٭ عُروسہ صدیقی:
اداکارہ عروسہ صدیقی نے جس طرح اپنا 90 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے جس کے لئے انہوں نے دن رات کام کے ساتھ کھیل کود بھی کی، ورزش بھی کی، ڈائٹ بھی کی، جم بھی گئیں اور وزن کم کرنے کی مشق بھی کرتی رہیں ہیں اور اب بھی عروسہ اپنے وزن کو مذید کم کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔
٭
انوشے عباسی:
اداکارہ انوشے عباسی کہتی ہیں کہ:
''
وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے دادی کے کردار ملتے تھے، لیکن جب سے وزن کم ہوا ہے لوگ میرے آگے پیچھے گھومتے ہیں یہ جاننے کے لئے میرا ڈائٹ پلان کیا ہے؟ میں کیا کھاتی ہوں؟ میں نے کیسے وزن کم کیا۔ میں کام چھوڑ کر 6 مہینے انگلینڈ چلی گئی تھی اور وہاں خوب محنت کی، دن رات ڈائٹ کی، مکمل ڈائٹ کرتے ہوئے میں نے خود کو یوں فٹ بنایا ہے۔''
٭ جُنید صفدر:
مریم نواز کے بیٹے جُنید صفدر نے کچھ روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 10 سال پہلے کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بہت موٹے تھے۔ جس کے کیشپن میں انہوں نے لکھا کہ یہ 10 سالہ چیلنج ہے۔ ایک عالمی جریدے کے مطابق جُنید کہتے ہیں کہ:
''
موٹا تھا تو پیار سے سب ببلو کہتے تھے، اب ہیرو پُکارتے ہیں، 10 سال میں ، میں نے خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے اور اب میری سمارٹنس سے یہ لوگ بہت متاثر ہوگئے ہیں۔
''