عبادت کا ذوق رکھنے والے کہیں بھی کسی بھی جگہ اپنے خدا کو یاد رکرنا نہیں چھوڑتے، ان میں جذبہ ایمان کی طاقت بہت ہوتی ہے۔
عام افراد کے علاوہ یہ خاصیت شوبز فنکاروں میں دیکھی گئی ہے جو اکثر سیٹ پر شوٹنگ کے دوران یا گھروں میں نماز، تسبیح پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
آج ہم 5 ایسے اداکاروں کی بات کریں گے جنہیں اکثر عبادت کرتے دیکھا گیا ہے۔
1- فیروز خان
شوبز کے جانے مانے اداکارہ فیروز خان کا شمار باصلاحیت اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی متاثر کن اداکاری لوگوں کے دلوں میں گھر کر جاتی ہے۔ اداکاری کے علاوہ فیروز خان اپنا وقت عبادت میں بھی صُرف کرتے ہیں۔ انہیں اکثر نماز پڑھتے ہوئے دیگر جگہوں پر دیکھا گیا ہے۔ فیروز خان مولانا طارق جمیل کی امامت میں نماز کی ادائیگی کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ گھر میں نماز کی پابندی برقرار رکھتے ہیں۔
2- شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جن کا کوئی ایک مذہب تو نہیں لیکن انہیں اکثر تصویروں میں تسبیح پڑھتے دیکھا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی تسبیح پڑھتے ہوئے تصویر سوشل میڈ یا پر کئی پیجز پر موجود ہیں۔
3- صبیحہ ہاشمی
سینئر ڈرامہ آرٹسٹ صبیحہ ہاشمی سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران ایک بھی نماز نہیں چھوڑتیں اور پابندی کے ساتھ 5 وقت کی نماز ادا کرتی ہیں۔
4- سجل علی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی کے حوالے سے بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر سیٹ پر نماز ادا کرتی ہیں اور عبادت میں مشغول رہتی ہیں۔
5- فہد مصطفیٰ
فلم اسٹار اور مشہور شومیزبان فہد مصطفیٰ جس کی جانداز ہوسٹنگ کے سب ہی دیوانے ہیں۔ اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی جب وہ اپنے آفس آکر نماز کی ادائیگی کرتے ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔