عبایا مسلمان خواتین خود کو چھپانے کے لئے پہنتی ہیں اور یہ ان کی زینت اور زیور سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل وہ رہی ہے سج میں انہوں نے عبایا پہنا ہوا ہے۔ جس کو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔ جب ان سے کسی نے سوال کیا کہ آپ اچانک عبائے میں کیسے؟ تو راکھی نے جواب دیا کہ:
''
مجھے کسی دوست نے عبایا تحفے میں دیا ہے اور میں تحفے کو پسند کرتی ہوں، اس وقت میں چونکہ جم جا رہی ہوں اور میں نے جم والے شارٹس پہن رکھے ہیں، لہٰذا عبایا اس کے اوپر پہن لیا تاکہ خود کو چھپا سکوں۔
''
جب انہوں نے میڈیا پر حجاب پہننے کی وجہ بتائی تو ساتھ ہی ساتھ سوال بھی پوچھ ڈالا کہ کیسا لگ رہا ہے میرا حجاب؟ میں کیسی لگ رہی ہوں، اس نئے روپ میں؟
جس پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اچھا لگتا آپ اگر پورا حجاب پہنتی، آپ نے صرف اوپری حجاب پہنا ہے۔ کچھ لوگوں کو راکھی کی یہ نئی تصاویر بہت اچھی لگ رہی ہیں اور کچھ لوگ ان پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔