سالگرہ کا دن ہر کسی کو یاد رہتا ہے اور ایسے ہی والدین بھی اپنے بچوں کے اس خاص دن کو مزید خاص بنا دیتے ہیں۔ شوبز ستارے بھی اپنے بچوں کی خوشیوں کو یادگار بناتے ہیں۔ جانیئے کس نے سالگرہ گھر پر منائی اور کس نے لاکھوں خرچ کر دیئے؟
مدیحہ
اداکارہ مدیحہ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی اور سارے گھر والوں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا، ان کی بیٹی سات سال کی ہوگئی ہے اور اس پر انہوں نے شاندار برتھ ڈے پارٹی رکھی جوکہ ایک ہال میں تھی جس کی ساری ڈیکوریشن ایونٹ پلانر سے کروائی گئی۔
ایشاء دیول
بھارتی اداکاہر ایشاء دیول نے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ پر ساڑے 8 لاکھ سے زائد پیسوں کا خرچہ کیا اور برتھ ڈے پارٹی میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔
ایمن خان
اداکارہ ایمن خان نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ سادگی سے منائی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر امل کے نانا زندہ ہوتے تو آج وہ اس کو دیکھ کر بہت خؤش ہوتے۔
سارہ رضی
اداکارہ سارہ رضی نے اپنی بیٹی مرحا کی پہلی سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی، جس کی تصاویر ان کی بہن عریشہ رضی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ سارہ نے اپنی بیٹی جیسی میکسی زیب تن کی ہوئی ہے ۔