آج کل پاکستان میں عورتوں کے پردہ کرنے یا نہ کرنے پر بحث جاری رہتی ہے، کئی خواتین کو نقاب کرنا اچھا لگتا ہے تو بہت سی خواتین فیشن کو ترجیح دیتی ہیں۔
شوبز انڈسٹری میں بھی فیشن کا رجحان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور پاکستانی اداکار اور ان کی اہلیہ بھی فیشن ڈرسیز کرنا پسند کرتی ہیں۔ بلاشبہ ہر کسی کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے۔
لیکن آج ہم بات کریں گے پاکستان کے 3 مشہور اداکاروں کی جن کی بیویاں حجاب، نقاب اور باپردہ رہتی ہیں۔
1- عنایت خان کی اہلیہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار عنایت خان حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں جس میں وہ مکمل پردے میں ہیں۔ اداکار عنایت خان نے کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ اپنی مرضی سے پردہ کرتی ہیں۔
عنایت خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری اہلیہ نقاب پہننا پسند کرتی ہیں اور یہ اُن کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میرا بنیادی مقصد صرف ان لوگوں کو پیغام دینا تھا جو جہیز لینے پر یقین رکھتے ہیں اور شادی پر پیسے ضائع کرتے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر اللّہ نے مجھے زندگی دی ہے تو اس کا صحیح استعمال کروں اور لوگوں کو حقیقی پیغام دوں۔
اداکار نے لکھا کہ ’میں صرف کہنے پر نہیں بلکہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں، زندگی ایک ہے اور مرضی آپ کی ہے۔
2- احمد بٹ کی اہلیہ فاطمہ خان
شوبز صنعت کے معروف اداکارومیزبان احمد بٹ سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام فاطمہ خان ہے جو رواں سال رمضان ٹرانشمیشن میں ندا یاسر کے شو میں اپنے شوہر احمد بٹ کے ہمراہ دکھائی دی تھیں۔ فاطمہ خان کے لباس کے اور ان کے سر پر دوپٹہ لینے کو بہت سے لوگوں نے خوب سراہا تھا۔ اداکار کی بیوی سر پر دوپٹہ اوڑھنا پسند کرتی ہیں۔
3- بابر خان
شوبز کے ایک اور اداکار بابر خان جن کے بارے میں بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ ان کی پہلی اہلیہ ثناء خان کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔ بعدازاں ان کی شادی سال 2015 میں بسمہ خان سے ہوئی جن کا شوبز سے تعلق نہیں ہے۔ وہ ایک عام گھریلو خاتون ہیں۔ بابر خان کی اہلیہ بسمہ خان بھیسر پر اسکارف پہنتی ہیں۔