بچپن کے زمانے کی تصویریں جوانی میں نظر آ جائیں تو ہر کوئی ہنس پڑتا ہے۔ کوئی آپ کا مزاق اڑاتا ہے تو کبھی آپ خود آئینے میں خود کو دیکھ کر کہہ دیتے ہیں، کیسا چوزہ لگ رہا ہوں، یا لڑکیاں کہتی ہیں ارے کتنی کیوٹ دکھتی تھی میں۔ ایسے ہی سوشل میڈیا پر عاصم اظہر نے اپنی 10 سال پُرانی ایک تسویر شیئر کی تو لوگ خوب حیرت میں مبتلا ہوئے۔ یہاں تک کہ قومی کرکٹر بھی۔
>
عاصم اظہر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ :
''
یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں ٹرینڈ میں شامل ہو رہا ہوں، یہ تصاویر سال 2010 کی ہیں۔ ''
جس پر قومی کرکٹر شان مسعود سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ:
''
عاصم یہ آپ ہیں
''
تصاویر 10 سال پرانی ہیں جن میں عاصم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جرسی پہنی ہوئی ہے جبکہ جرسی کے پیچھے عاصم کا ہی نام لکھا ہے۔