ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر ۔۔ نادیہ حسین ابرار الحق پر تنقید کرتے ہوئے برس پڑیں

ہماری ویب  |  Aug 30, 2021

شوبز ستاروں کا ایک دوسرے سے اختلاف کرنا عام بات ہے اور اپنے اختلاف کو میڈیا کے سامنے لانا بھی عام بات ہے۔

مگر گزشتہ دنوں کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ دنوں گلوگار ابرار احمد کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ خواتین بچوں کی تربیت اس طرح نہیں کرتی جس طرح پہلے کیا کرتی تھیں، اب موبائل فون ہاتھ میں تھما کر اسے چپ کرا دیتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مائیں بچوں کو کلمہ سنایا کرتی تھیں، لیکن آج کے دور میں مائیں بچوں کو موبائل فون تھما دیتی ہیں اور بچے اس پر گان سنتے رہتے ہیں۔

ابرار الحق کا یہ بیان ماڈل نادیہ حسین کو کافی ناگوار گزرا ہے تب ہی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کیا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر پتہ نہیں کیسے طے کر لیا۔ نادیہ حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More