اتنے عرصے بعد گھومنے نکلی ہوں ۔۔ کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہنستی مسکراتی تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 30, 2021

کینسر کو شکست دینے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نادیہ جمیل نے تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصہ اسپتال میں زیرِ علاج رہیں اور اس عرصے میں وہ کافی مشکلات کا بھی شکار رہیں۔

لیکن اب اداکارہ کی جانب سے حالیہ تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں جس میں وہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے سیر سپاٹے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے ہنزہ سے اپنی کشتی رانی پر مبنی اور سیر و تفریح کے دوران دیگر تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سیر و سیاحت سے بھرپور طریقے سے محظوظ ہورہی ہیں۔

نادیہ جمیل موٹر سائیکل پر بھی بیٹھے دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایک برس تک کینسر سے لڑنے والی 40 سالہ نادیہ جمیل گزشتہ ہفتے پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کے غرض سے پہنچی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More