پہلے جہاز میں کام کرتی تھی لیکن ایک دن اچانک ۔۔ 5 مشہور شوبز ستارے جو پہلے ایئرہوسٹس تھے لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 28, 2021

شوبز انڈسٹری میں کام کرنا ہر کسی کو پسند نہیں ہوتا، ہر کوئی اس میدان میں اپنی خوشی یا مرضی سے نہیں آتا، کچھ لوگ حادثاتی طور پر بھی کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے کاموں کو چھوڑ کر اس طرف آتے ہیں۔ بالکل اسی طرح کچھ شوبز ستارے بھی ہیں جنہوں نے ایئرہوسٹس ہونے کے باوجود بھی یہ نوکری چھوڑ دی تھی۔

شگفتہ اعجاز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز پاکستان کی سینئر اداکارہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور ان کی عمر 50 برس ہے۔ 2014 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا تھا کہ ان کے والد پاکستان ائیر فورس میں پائلیٹ تھے اور شگفتہ اعجاز ائیر ہوسٹس تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ انہیں اداکارہ ندا یاسر کے والد کاظم پاشا نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا تھی۔

ازیکا ڈینئیل

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ازیکا ڈینیئل بھی پہلے ایک ایئر ہوسٹس تھیں۔ اس سے قبل پی آئی اے کے کیبن کریو میں تھی، وہاں ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے مجھ سے پہلے ڈرامے میں اداکاری کروائی۔ میں بیماری کا بہانہ کرکے چھٹی لیا کرتی تھی اور پھر ماڈلنگ کی شوٹس مکمل کرتی تھی، کیرئیر کے شروعات میں مجھے اداکاری بالکل نہیں آتی تھی، محسن طلعت کا ایک ڈرامہ کرنے کے بعد تین سال تک میں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا دوبارہ یہ کام نہیں کرونگی۔ لیکن ایک ٹیلنٹ ایجنسی گئی جہاں میرا کمرشل چلایا گیا جس کے بعد جیو ٹی وی سے کال آئی یوں میں نے اداکاری شروع کردی۔

عامر علی

بھارتی اداکار عامر علی جن کے چرچے سنجیدہ کے ساتھ ہوتے تھے اور 7 سال شادی کے بندھن میں بھی بندھے رہے، مگر طلاق ہوگئی، یہ عامر بھی بھارتی سینیما آنے سے قبل ایک کیبن کریو میں ہوتے تھے اور وہاں انہوں نے 7 سال کام کیا ہے۔

سندیپ ساحر

یہ بھی بھارتی اداکار ہیں جو ساستری سسٹرز،، ایوشمان، نچ بلیئے جیسے مشہور ڈراموں میں نظر آئے، انہوں نے ایئرہوسٹس کا کام 12 سال تک کیا لیکن پھر ان کے انداز کی بدولت ایک دن جہاز میں ہی کسی ڈائریکٹر نے کام کی افر کی اور یہ اداکار بن گئے۔

دیپیکا ککر ابراہیم

دپیکا ککر ابراہیم جو سسرال سمر کا میں سمر کا کردار نبھاتی تھیں، انہوں نے بھی ایئرہوسٹس کا کام کیا اور پھر 4 سال میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم جمالئے۔ اب یہ اداکارہ ہیں اور شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More