مرد حضرات بھی میک اپ کے دیوانے نکلے۔۔ جانیے ان مشہور اداکاروں کے بارے میں، جو ہر جگہ میک مین رکھتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 28, 2021

پاکستان میں ایسی کئی شخصیات ہیں، جو کہ اپنے میک کی بدولت مشہور ہیں، میک اپ ایک ایسا آرٹ ہے جو کہ انسان کی شخصیت کو بدل دیتا ہے۔

یہی آرٹ پاکستانی ستارے بی استعمال کرتے ہیں اور اپنے آپ کو دنیا کے سامنے دلکش بناتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح پرستار میک اپ کو اہمیت دیتے ہیں۔

شہروز سبزواری:

مشہور پاکستانی اداکار شہروز سبزواری جو کہ حال ہی میں صدف کنول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، شہروز میک اپ کے حوالے سے کافی فعال ہیں، اور ٹی وی پر نظر آنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرتے ہیں۔

ویسے تو شہروز پُر کشش ہیں، مگر مداحوں اور ناظرین پر ایک پُر اثر تاثر چھوڑنے کے لیے وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ اس تصویر میں بھی وہ اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ موجود ہیں۔ جبکہ شہروز میک اپ کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان:

مشہور اداکارہ ماہرہ خان ویسے ٹی وی اسکرین پر میک اپ میں ہی نظر آتی ہیں، لیکن ماہرہ کو میک اپ کے بغیر بھی دیکھا گیا ہے۔ ماہر میک اپ میں اور میک اپ کے بغیر دونوں صورتوں میں مداحوں کو اچھی لگتی ہیں۔

لیکن ماہرہ خان کو کیا پسند ہے یہی آپ کو بتائیں گے۔ ندا یاسر کے مطابق ماہرہ خان میک اپ میں لپ اسٹک کا استعمال کافی دیکھ بھال کر کرتی ہیں۔ انہیں میک اپ میں لپ اسٹک کافی پسند ہے، جو کہ ان کی پر اثر شخصیت کو پُر کشش بناتی ہے۔

سجل علی:

پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ سجل علی بھی میک اپ کے حوالے سے کافی مشہور ہیں لیکن سجل زیادہ میک اپ نہیں کرتی ہیں۔ البتہ انہیں میک اپ میں سب سے زیادہ مسکارا پسند ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سجل میک اپ میں کچھ ہونا ہو نہ مسکارا ضروری سمجھتی ہیں۔ اسی مسکارے کی بنا پر وہ پُر کشش دکھائی دیتی ہیں اور مداح انہیں پسند کرتے ہیں۔

فہد مصطفٰی:

گیم شو ہوسٹ اور اداکار فہد مصطفٰی بھی پاکستانی میڈیا کی جان ہیں، جو کہ مداحوں اور ناظرین کو کسی بھی طرح تفریح فراہم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔

فہد مصطفٰی اپنے مداحوں کو پُر کشش اس لیے بھی نظر آتے ہیں کیونکہ وہ ٹی وی اسکرین پر آںے سے پہلے میک اپ کراتے ہیں۔ اس تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میک اپ کرا رہے ہیں۔

احسن خان:

احسن خان بھی اداکاری اور پروگرام کی میزبانی سے پہلے میک اپ کرنا ضروری سمجھتے ہیں، اسکرین پر آنے سے پہلے احسن خان اپنے آپ کو پُر کشش نظر آنے کے جتن کرتے ہیں۔

جبکہ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More