نِدا آنٹی ان کو کب بُلائیں گی؟ اب ندا یاسر کے شو میں طالبان کب آئیں گے، سوشل میڈیا پر مزاحیہ چرچے ہونے لگے

ہماری ویب  |  Aug 28, 2021

اداکارہ ندا یاسر مارنگ شو کی ملکہ ہیں، ان کے بغیر تو مارنگ شو میں مزہ ہی نہیں آتا ہے۔ جو کوئی واقعہ ہو یا کوئی انسان سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہا ہو، ندا سب سے پہلے سب پر بازی لے جاتی ہیں اور ٹی وی شو پر اس کا انٹرویو کر بیٹھتی ہیں۔

اب یہ ایک روایت بن گئی ہے کہ آپ کوئی بھی اچھا، انوکھا یا جو بھی کام کرو، ندا باجی کے شو میں حاضری لگ جائے گی۔ جوں ہی طالبان کی حکومت افغانستان میں آئی، اب لوگوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ کمنٹس اور پوسٹ کرنے شروع کر دیئے ہیں کہ اب ندا آنٹی ان کو کب بلائیں گی؟ طالبان ہر جگہ اگئے، یہ ندا باجی کے شو پر کیوں حاضری دینے نہیں آئے؟

ہر جگہ اس پر ٹرولنگ چل رہی ہے، ٹوئٹرہو یا انسٹاگرام، فیس بُک ہو یا سنیک ویڈیوز ہر جگہ ہی ندا یاسر کے ساتھ طالبان کی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More