“شادی سادگی سے اور بنا جہیز لئے بھی ہوسکتی ہے“
یہ الفاظ ہیں مشہور اداکار عنایت خان کے جنھوں نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپن بیگم کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے۔ عنایت خان کے فینز حیران ہیں کہ نہ ہی گانے اور ڈھولکی کی کوئی رسم دیکھنے میں آئی اور نہ ہی دولہا دولہن کی شادی کی کوئی تصویر سامنے آئی۔ اس سوال کے جواب میں عنایت خان اپنے فینز کی حیرانی دور کرے ہوئے لکھتے ہہیں کہ “محرم کے احترام میں دیر سے اس خبر کا اعلان کررہا ہوں“
اقرا عزیز اور یاسر حسین
اقرا عزیز اور یاسر حسین بھی پاکستان کی ایسی مشہور جوڑی ہے جنھوں نے زیادہ دھوم دھام سے شادی نہیں کی۔ یہاں تک کہ ان کی مہندی اور ولیمہ بھی گھر میں ہوا۔ اقرا عزیز نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر یاسر نے جہیز کے لئے منع کررکھا تھا اور اقراء کی امی بھی ہمیشہ سے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کے حق میں تھیں نہ کہ جہیز جمع کرنے کے۔ اس لئے اقراء اور یاسر کی شادی میں جہیز نہیں لیا گیا۔
حنا الطاف اور آغا علی
حنا الطاف اور آغا علی کی شادی تو لاک ڈاؤن میں ہوئی۔ دونوں نے شادی کے بعد خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے فینز کو اپنی شادی کی اچانک اطلاع دے کر حیران کردیا۔ اس کے بعد ندا یاسر کے شو میں آغا علی نے انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے انھوں نے حنا سے صرف ایک چیز کی فرمائش کی تھی جو کہ یہ تھی کہ “مجھے تم سے پوری زندگی کچھ نہیں چاہئیے لیکن کبھی موٹی نہیں ہونا“
فلک شبیر اور سارا خان
فلک شبیر اور سارا خان کی شادی میں بھی غیر ضروری اور کئی دن تک چلنے والی رسومات نہیں کی گئیں یہاں تک کہ فلک نے سارا سے جہیز لینے سے بھی منع کردیا تھا کیونکہ فلک کے خیال میں “سارا میرے لئے دنیا میں سب سے انمول ہےاس کے ہوتے ہوئے مجھے اور کچھ نہیں چاہئیے“
ثمینہ احمد
ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی بھی کافی سادگی سے ہوئی یہاں تک کے دلہا دلہن کے لباس بھی سادہ تھے۔ ان دونوں کی شادی میں بھی جہیز کا کئی لین دین نہیں ہوا۔ یہ شادی ثمینہ احمد کی دوسری اور منظر صہبائی کی پہلی شادی تھی