مشہور و معروف بھارتی اداکارہ ثناء خان کو کون نہیں جانتا۔ آپکو یاد ہوگا کہ آج سے تقریباََ 2 سال پہلے یہ فلمی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ گئیں تھیں اس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی ہمیشہ کیلئے اسلام کیلئے وقف کر دی اور مشہور بھارتی اسکالر مفتی انس سے شادی کر لی۔آج ہم آپکو مفتی انس کی ہی زبانی بتائیں گے کہ ثناء خان سے مفتی انس کی شادی کیسے ہوئی۔
مفتی انس نے بھارت میں ایک جگہ خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ثناء خان سے میری پہلی ملاقات سن 2017 میں حج کے دوران ہوئی جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ حج کیلئے آئیں تھیں اور میں اپنے 2 استاد مترنم کے ساتھ گیا تھا جہاں میں نے بس ان سے حال احوال پوچھا اوریہ کہا کہ بہن آپکو کچھ ضرورت ہو تو مجھ سے آپ کہہ سکتی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہہ ڈالا کہ شادی سے پہلے میں انہیں بہن ہی کہتا تھا۔
بس اسکے بعد وہ اپنی شوٹنگ پر بیرون ملک جورڈن چلی تو گئیں اور ہم انڈیا واپس آگئے لیکن انہیں سکون نہیں ملا اور جتنے دن وہ وہاں رہیں سوئی نہیں ، کیونکہ وہ پچھلے چند سالوں سے فلمی دنیا سے تنگ آگئی تھیں اور چاہتی تھیں کہ فلمی دنیا کو چھوڑ کر مذہب اسلام کے مطابق لوگوں کی خدمت کریں، تو یہ ہمارے ایک استاد سے مکمل رابطے میں تھیں اور اب سن 2018 آچکا تھا تو ہمارے استاد نے کہا کہ آپکی اگر ثناء سے منگنی ہو جائے تو کیا بات ہے جس پر میں حیران ہوگیا ۔
اور میں نےب انکے بیٹے کو فون کیا اور کہا کہ والد صاحب اپکے پاغل تو نہیں ہوگئے یہ کیا کہہ رہے ہیں چلیں یہ تو ایک مذاق تھا لیکن میری پھر ان ثناء سے بات چیت ہوتی رہتی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ میں اب چاہتی ہوں کہ میرے سر سے دوپٹہ نہ اترے اور ہمیشہ کیلئے فلمی دنیا کو چھوڑ دوں جس پر میں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا فیصلہ سوچ لیں کیونکہ آپکا کام اچھا چل رہا ہے ۔اور اگر آپکو سکون نہیں ملتا تو اللہ سے سکون مانگیں اور تہجد پڑھیں۔
آخر کار وقت گزرتا گیا اور سن 2020 آگیا جس پر میرے استاد نے کہا کہ اب آپ ثناء سے شادی کر لو جس پر میرے والدین سے بات چیت کی گئی اور بات طے ہوگئی جس پر ثناء خان نے بھی اعلان کر دیا کہ وہ فلمی دنیا کو خیر باد کہہ کر مذہب اسلام کی طرف جا رہی ہیں اور مفتی انس سے شادی کر رہیں تو بس کیا تھا پھر مجھے معلوم تھا کہ جمعہ کہ دن میرا نکاح ہے۔
لیکن میرے پاس نکاح کیلئے جوڑا نہیں تھا تو میرے بہنوئی نے جمعت کی رات میرا جوڑا سلوایا، جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے چھوٹا سا ولیمہ کیا گیا جس میں ہمارے قریبی دوست اور گھر والے شامل تھے جن کی تعداد 150 کے قریب تھی۔
واضح رہے کہ شوہر مفتی انس نے بتایا کہ ثناء نے سن 2012 سے کوئی نماز چھوڑی نہیں چاہے وہ شوٹنگ میں ہوں، سفر میں ہوں یا پھر کہیں بھی ہوں۔ اور جب اللہ چاہتا ہے کہ کسی اپنے بندے کو راہ راست پر لانا تو اسکے دن بدل جاتے ہیں ایسا ہی ثناء کیساتھ بھی ہوا۔
ایک دن ثناء کو خواب میں ایک قبر نظر آئی جس پر عذاب نازل تھا جسے دیکھ کر وہ اٹھ گئیں اور انہیں تیز بخار ہو گیا اگلے ہی دن انہیں پھر ایک قبر نظر آئی جس پر اللہ پاک کی رحمتیں نازل ہو رہی تھیں اور ساتھ ہی غیب سے آواز آئی اگر اسی طرح زندگی گزارتی رہی تو ویسا عذاب ناذل ہو گا اگر اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑی تو یہ سب ملے گا۔