موٹاپا ہر انسان کے لئے شرمندگی کا باعث بنتا ہے، البتہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے موٹاپے سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ آج ہم آپ کو اس فیچرڈ نیوز میں کچھ ایسے موٹے لوگ دکھانے جا رہے ہیں جو ٹک ٹاکر بھی ہے، کوئی اداکار تھے، کوئی عام انسان، مگر انہوں نے اپنے موٹاپے کو اپنی مجبوری نہ بننے دیا اور اب لوگوں کے دلوں میں ایک مقام بنا چکے ہیں۔
موٹاپے سے مشہور ہونے والے:
علینہ فاطمہ:
علینہ فاطمہ ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں اور اب یہ ایکسٹرا لارج سائز کے کپڑوں کی ماڈل شوٹ بھی کرتی ہیں، سروعات میں لوگوں نے ان پر بہت تنقید کی، لیکن اب ان کا انداز اور ٹک ٹاک لوگوں کو خوب بھا گیا ہے۔
ہنس راج ہاتھی
بھارتی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ہنس راج ہاتھی نام سے مشہور قوی کمار آزاد بھی اپنے موٹاپے اور ڈرامے میں سب سے زیادہ کھانے کی وجہ سے مشہور ہوئے، لوگوں کو ان کا آج بھی اصل نام نہیں معلوم ہے، البتہ گذشتہ برس یہ اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔
بھارتی
بھارتی کامیڈین جن کا نام بھی بھارتی ہے، انہوں نے اپنے چٹ پٹے اور مزاحیہ انداز سے بھی لوگوں کے دل جیتے، وہیں ان کا موٹاپے نے بھی ان کی مشہوری کروائی، یہ زندہ دل اداکارہ/ کامیڈین ہیں ۔
چاہت کمار
بھارتی بچی جس کی عمر 4 سال ہے، اس کا وزن سب سے زیادہ اور ایک بچے کے مقابلے 70 فیصد دگنا ہے۔ اس کا نام چاہت کمار ہے اور یہ بھی اپنے موٹاپے کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہوئی۔
دیون بھجانی:
دیون بھجانی کا وزن 150 کلوگرام تھا، یہ سٹار پلس کے ڈرامے با بہو اور بے بی میں گٹو بھائی کا کردار کرتے تھے اور یہ اپنے اسی کردار اور موٹاپے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔