میرے شوہر نے پہلی بیوی کو مجھ سے شادی کا نہیں بتایا تھا لیکن جب انہیں معلوم ہوا تو ۔۔ اسما عباس کی شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان

ہماری ویب  |  Aug 25, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اسما عباس حال ہی میں میزبان فرح خان کے شو میں بطور مہمان مدوع کی گئیں جس میں انہوں نے اپنی نے پہلی بار شادی اور محبت کی داستان بیان کی۔

ہوسٹ فرح خان کے پوچھنے پر انہوں نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کی شادی پہلے جن خاتون سے ہوئی تھی وہ ان کو بہت پسند اور ان کا بے حد خیال رکھتے تھے۔

اسما عباس نے بتایا کہ ان کے شوہر اپنی پہلی اہلیہ سے کہا کرتے تھے کہ 10 جنم بھی لوں گا تو شادی تم سے ہی کروں گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کہ ان کی شادی کی سالگرہ اور چار روز بعد انہیں میں نظر آگئی جس کے بعد وہ بدل گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت تھیٹر میں کام کرتی تھی اور میری وہاں ان سے ملاقات ہوئی۔ میری عمر اس وقت 23 سال تھی۔ اسما نے بتایا کہ انہوں نے جب مجھے دیکھا تو میں انہیں پسند آگئی اور وہ مجھ سے کافی ساری باتیں کرنے لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بہت اچھے تھے اور آرمی آفیسر میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں انہیں آرمی یونیفارم میں دیکھا تو میں بھی حیران رہ گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ بہت خیال رکھنے والے تھے۔

بشریٰ انصاری کی بہن اسما کا کہنا تھا پھر ان کے شوہر نے کہا تھا کہ اب آپ کے والد سے بات کرنی پڑے گی۔ انہوں نے اپنی والدہ سے بات کی اور پھر نکاح ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی اہلیہ کو ہماری شادی کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت چھوٹے موٹے تھیٹر کرتی تھی تو میری شادی کی خبر اخبار میں لگی اور اس طرح ان کے شوہر کی پہلی اہلیہ کو علم ہوا۔

اسما عباس نے بتایا کہ جب میری اپنے شوہر کی پہلی اہلیہ سے ملاقات ہوئی اور بات چیت کا آغاز کیا تو وہ خاموش ہوگئیں۔

مزید اداکارہ اسما عباس نے کیا کہا جانیئے اس انٹرویو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More