زندگی انسان کے لئے خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور یہ ایک امانت ہے ایک دن زندگی ختم ہو جانے والی چیز ہے۔ بالکل اسی طرح شوبز ستارے ہیں ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے ستاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو جلدی ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔
٭ سوشانتھ سنگھ:
بھارتی اداکار سوشانتھ سنگھ 34 سال کی عمر میں دنیا کو چھوڑ گئے، انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی جس کا سوراغ آج بھی نہ مل سکا، پولیس ابھی بھی تفتیش کر رہی ہے۔ لیکن اس موت کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں کہرام مچ گیا تھا۔
٭ نازیہ حسن:
پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن 35 سال کی عمر میں کینسر کے مرض میں انتقال کر گئیں، لیکن گذشتہ دنوں ان کے بھائی نے بڑے انکشافات کئے کہ نازیہ کے شوہر نے ان کو مارنے کی کوشش کی۔
٭ زارا عابد:
پاکستانی ماڈل و اداکارہ زارا عابد 2 سال قبل ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھیں۔ ان کی لاش بھی 2 دن بعد ملی تھی۔ زارا کی عمر اس وقت محض 28 سال تھی۔
٭ دیویا بھارتی:
بھارتی اداکارہ دیویا بھارتی 19 سال کی عمر میں مر گئی تھیں، یہ ایک کار حادثے کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے فلموں میں صرف 3 سال کام کیا تھا اور پھر دنیا کو چھوڑ گئیں۔
٭ سُندری:
اداکارہ سُندری جو مشہور بلاک بسٹر فلم سوریا ونشھم کی شوٹنگ کے دوران ٹرین سے اترتے وقت مرگئی تھیں، ان کی عمر 32 سال تھی، یہ بھی جلد ہی دنیا سے دور ہوگئی تھیں۔