اپنے بیٹے کا نام ہندو کیوں رکھا ہے؟ جانیے یاسر کا مداح کو کرارا جواب

ہماری ویب  |  Aug 23, 2021

پاکستانی اداکار ویسے تواپنے آپ کو خبروں میں رکھنا جانتے ہیں مگر ان اداکاروں کی زندگی کے بارے میں اکثر مداح جاننے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اداکار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہیں، کچھ سوالات تیکھے ہوتے ہیں تو کچھ تفریح سے بھرپور ہوتے ہیں۔

پاکستانی اداکار یاسر حسین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیے ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے تھے، جن میں سے ایک سوال یہ بھی تھا آپ نے اپنے بیٹے کا ہندو نام کیوں رکھا ہے؟

اس سوال کے جواب میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ کسی چالاک ماں کے آخری بے وقوف بچے، یہ مسلم نام ہے۔

واضح رہے یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام کبیر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More