ماں جیسی عظیم اور محبت کرنے والی ہستی کی مثال دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی۔ ماں کی قدر و قیمت کا اندازہ اصل صورت میں اس وقت ہوتا ہے جب یہ ہم سے بچھڑ جاتی ہے۔
ماں کو خدا نے اہم اور مقدس درجے پر فائز کیا ہے، اس کے پاس بیٹھنے اور اسے دیکھ کر مسکرانے کا بھی ثواب ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں کے پیروں تلے جنت رکھی گئی ہے کیونکہ وہ سب کی جنت اور اولاد کا سکون ہوتی ہے۔
مشہور شوبز سیلیبرٹیز سمیت ٹک ٹاکرز اپنے والدین کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے نظر آتے ہیں وہیں سب سے زیادہ ماؤں کے ساتھ تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
آج ہم چند مشہور ٹک ٹاکرز کی اپنی ماؤں کے ساتھ خوبصورت تصاویر پر نظر ڈالیں گے۔
1- اریکہ حق
اریکہ حق پاکستان کی جانی مانی اورمشہور ٹک ٹاکر ہیں۔ وہ آئے روز مختلف ٹاک ٹاک پر ویڈیوز شئیر کرتی نظر آتی ہیں اور ساتھ ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک رہتی ہیں۔ اریکہ حق اپنی والدہ کے ساتھ بھی اکثر ٹک ٹاک ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔ اریکہ کی والدہ ہاؤس میکر ہیں ۔ دونوں ماں بیٹی کے درمیان بہت محبت ہے۔
2- جنت مرزا
پاکستان کی پہلی لاکھوں فالوورز بنانے والی مقبول ترین ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی ماں کی درمیان بھی محبت کمال کی ہے۔ دونوں ماں اور بیٹی ایک ساتھ کئی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شئیر کرتی ہیں۔
ویڈیو بھی ملاحظہ کیجیے۔
3- شاہ تاج خان
معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کو اکثر آپ نے اداکار دانش تیمور کے گیم شو کا حصہ بنے دیکھا ہوگا۔ شاہ تاج بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی ماہر ہیں۔، ان کی والدہ بھی ہاؤس وائف ہیں۔
4-جنت زبیری
معروف بھارتی ٹک ٹاکر بھی اپنی والدہ کے ساتھ اکثر تصاویر شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں ماں بیٹی میں خوب پیار ہے۔