جھوٹی ڈرامے میں بھابھی کا شاندار کردار نبھانے والی اداکارہ مدیحہ رضوی جن کو مختلف منفی و مثبت کرداروں میں دیکھا گیا ہے اور یہ اپنے ہر کردار میں منفرد انداز میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔ مدیحہ رضوی کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں۔
مدیحہ کی شادی 2013 میں ساتھی اداکار حسن نعمان سے ہوئی جو مشہور اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں۔ مدیحہ کی عمر 33 سال ہے۔ مدیحہ اپنے سسرال والوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:
''
میرے سسرال والے بہت پردہ دار ہیں اور میری نندیں مکمل حجاب کرتی ہیں، میری شادی میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، میں پنجابی فیملی سے تعلق رکھتی تھی اور حسن کی فیملی ایرانی پٹھان ہیں۔ مجھے کبھی میرے سسرال والوں نے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں لگائی اور شادی کے بعد میں نے خوشی خوشی اپنا گھر سنبھالا۔
''
مدیحہ مزید بتاتی ہیں:
''
میری شادی دیگر اداکاراؤں کی شاید سے بالکل مختلف تھی کیونکہ سسرال والے پردہ دار تھے، کسی قسم کی کوئی فوٹوگرافی نہیں کی گئی، بس جو ویڈیوز بچوں نے اپنے اپنے موبائل سے بنائی وہی بنی تھی، یوں عام زندگی میں اتنی تصاویر کھینچی گئیں، اتنی مرتبہ برائیڈل فوٹو شوٹ ہوا لیکن اصل زندگی میں شادی کے دن نہ ہوا۔''
اپنے سسر کے بارے میں بتاتے ہوئے مدیحہ کہتی ہیں کہ
''
میں اپنے سسر پر رشک کرتی ہوں، وہ بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے مجھے بہت اچھے سے سمجھا اور پمیشہ میرا ساتھ دیا۔ صرف گھر کے معملات میں ہی نہیں بلکہ کیرئیر کے حوالے سے بھی مجھے میرے سسر نے بہت سپورٹ کیا۔
''
اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:
''
میری بیٹیاں جڑواں نہیں ہیں، بلکہ ایک سال کا فرق ہے اور سب کو لگتا ہے کہ میری بیٹیاں جڑواں ہیں، بڑی بیٹی جب پید اہوئی تو اس کو گود میں لیتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا کہ کہیں یہ ہاتھ سے نہ نکل جائے، وہ بہت کمزور تھی، اس کو میری امی نے پالا، پھر کچھ ہی وقت بعد ایک ہی سال میں دوسری بیٹی بھی ہوگئی، میں نے دونوں بچیوں کو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر پالا، گھر بھی سنبھالا۔
''