بیٹا بیٹی دونوں کے لئے شاپنگ کر رہی ہوں ۔۔۔ نئی ماں بننے والی اداکارئیں آج کل کیا کررہی ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 20, 2021

پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین اداکاری کے شعبے میں تو اپنا لوہا منوا چکی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنی گھریلو زندگی اور شوہر اور بچوں کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھانا جانتی ہیں۔ حال یہ میں کچھ مشہور اداکارائیں جو نئی نئی مائیں بنی ہیں یا بننے والی ہیں، اپنے بچوں کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں کیں جس کا ذکر ہم اس آرٹیکل میں کررہے ہیں۔

سارہ خان

یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ سارہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد آمد ہے اور وہ اس کے لئے کافی پرجوش بھی ہیں۔ سارہ خان دورانِ حمل اپنی خوراک سے لے کر تمام چھوٹی چھوٹی باتیں سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں انھوں نے ایک ایسی وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنے گھر آنے والے مہمان کے لئے شاپنگ کررہی ہیں۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شاپنگ کے دوران ہی ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ آیا وہ کپڑے بیٹے کے لئے خریدنا چاہتی ہیں یا بیٹی کے لئے اس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ بیٹا اور بیٹی دونوں کے لئے۔

اقراء عزیز

اقراء عزیز جو حال ہی میں والدہ کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں بالکل ایک گھریلو ماں کی طرح ہی اپنے بچے کا خیال رکھتی ہیں۔ اقراء کے شوہر یاسر حسین نے اقراء کی ایسی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی جس میں وہ بچے کا ڈائیپر تبدیل کررہی ہیں اور ساتھ ہی یاسر نے لکھا کہ جب وہ بیٹے کا ڈائیپر تبدیل کرتے ہیں تو کوئی ان کی تصویر نہیں لیتا۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقراء بالکل عام سے سادہ حلیے میں بچے کا احتیاط کے ساتھ ڈائیپر بدل رہی ہیں۔

یاسرہ رضوی

یاسرہ رضوی کے صاحب زادے ابھی کچھ ہی مہینوں کے ہوئے ہیں لیکن یاسرہ ابھی سے اپنے بیٹے کی تربیت کے لئے کافی فکر مند رہتی ہیں۔ کچھ دن پہلے یاسرہ نے اپنے بیٹے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا کہ وہ اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ اپنے بیٹے کو ایک اچھا انسان بنائیں گی جس سے عورت ہی کیا بلکہ دنیا کا کوئی بھی جاندار خوفزدہ نہیں ہوگا۔ یاسرہ نے تمام ماؤں کو بھی یہ پیغام دیا کہ اپنے بیٹوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دیں کیونکہ یہی بچے کل کو معاشرے کا فعال رکن بنیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More