کھاتے ہوئے انگلیاں سالن میں ڈوب جاتی ہیں ۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ 5 اداکار جن کے اندر بچپن کی بری عادتیں آج بھی موجود ہیں

ہماری ویب  |  Aug 17, 2021

ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے ان ستاروں کا تو ہر کوئی دیواناہو تا ہے لیکن اسٹارہوں یا عام انسان ہر کسی میں چند بری عادتینں ہوتیں ہیں جو بچپن سے لیکر جوانی تک اس کے ساتھ چلتی ہیں اور بعض اوقات تو انسان کا خود پر اتنا بھی زور نہیں چلتا کہ وہ ان عادتوں کو چھوڑ دے یا انہیں نہ کرے۔ آج ہم ان پاکستانی اداکروں اور اداکارؤں کی بات کریں گے جنہیں بچپن میں چند ایسی بری عادتیں تھیں جن کو کرتا ہوا بچہ یا بڑا انتہائی اخلاق سے گرا ہوا لگتا ہے۔

کبریٰ خان:

معصوم چہرے والی کبریٰ خان جنکی اداکاری کے سب ہی دیوانے ہیں پر کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں بچپن میں یہ عادت تھی کہ وہ جب بھی کھانا کھانے کیلئے بیٹھتیں تو روٹی کا نوالہ سالن میں ڈوبتی اور کھاتیں تو ہاتھ کی چھوٹی انگلی کھڑی کر لیتی جس پر انکی والدہ انہیں ڈانٹتی اور کہتیں کہ کیا مرض ہے تمہیں یوں اچھا نہیں لگتا ۔ اور انکے ہاتھ کی کھڑی انگلی خود مروڑ کر بند کرتی۔

انہیں آج بھی یہ عادت ہے کہ جب حد سے زیادہ ہنستیں ہیں تو بے ساختہ انکے منہ سے ہنستے ہنستے "خناڑ" ایک عجیب سی آواز نکلتی ہے۔یہ آواز صرف انکی نہیں بلکہ کئی افراد کی نکلتی ہے جب یہ حد سے زیادہ ہنستے ہیں تو ۔ اس کے علاوہ یہ ہمیشہ ایک جملہ جس کا مطلب انہیں خود بھی معلوم نہیں بولتی ہیں اور وہ جملہ ہے "الے لے بلے لے"۔

یاسر نواز :

اداکار یاسر نواز جنہیں لوگ انکی جاندار اداکاری کیلئے جانتے ہیں انہیں بچپن میں یہ عادت تھی کہ جب وہ روٹی کھاتے تھے تو سالن میں اتنے زیادہ ہاتھ ڈپ کر دیتے تھے کے انگلیاں ساری گندی ہو جاتیں تھیں جس پر ا نہی ں انکے والد سے بہت زیادہ مار پڑتی تھی اور کہا جاتا تھا کہ یہ صحیح طریقہ نہیں ہے کھانا کھانے کا۔

اس کے علاوہ انہیں ایک یہ عادت ابھی بھی ہے کہ اپنی دونوں انکھوں کو بار بار ایک ساتھ جھپکتے ہیں ، اور آنکھیں جھپکنے کی یہ وجہ بتائی ہے کہ مجھے بچپن میں بھی اور ابھی لگتا ہے کہ ہوا اندر جا رہی ہے۔

نیلم منیر:

نہایت ہی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کو بچپن سے ہی ایک نہایت ہی بری عادت ہے کہ وہ ہر عید پر چاند رات کو مہندی لگاتیں ہیں اور سو جاتیں اور پھر جب صبح سو کر اٹھتی ہیں تو وہ ساری مہندی انکے منہ پر اور کپڑوں پر لگ جاتی ہے، مزید یہ کہ مہندی کا رنگ ہاتھوں پر چڑھنے کی بجائے چہرے پر چڑھ جاتا ہے۔

ہمایوں سعید :

ہمایوں سعید جو کہ مشہورو و معروف نام ہے اور انہیں کون نہیں جانتا لیکن بعض لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں بھی بچپن سے ناخن کھانے کی عادت ہے جو کہ ابھی تک ان کے ساتھ چل رہی ہے۔

حسن احمد:

حسن احمد کو ہر طرف چیزیں پھیلانا بہت اچھا لگتا ہے اور یہ انکی عادت بھی بچپن سے ہے ، انکے کمرے میں ہر طرف انہی کی کپرے اور جوتے بکھرے رہتے ہیں۔یہ حقیقت انکی بیوی سنیتا مارشل نے بتائی ہے اور یہ بھی کہا کہ ہمارے بچے اتنا کچھ نہیں بکھرتے جتنا حس بکھیر دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More