شیشہ توڑنے کے لیے کلہاڑی اور ٹوئلیٹ میں موجود خفیہ بٹن ۔۔ ائیر ہوسٹس مسافروں سے کیا چھپاتی ہیں؟ جانیے جہاز سے متعلق 4 اہم راز جو آپ کو بھی نہیں معلوم ہوں گے

ہماری ویب  |  Aug 16, 2021

جہاز میں روزانہ کی بنیاد پر بہت سے لوگ سفر طے کرتے ہیں اور یقیناً وہ لوگ یہ سوچتے ہوں گے کہ وہ جہاز کے بارے میں تقریباً ہر چیز سے واقف ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

آج ہم آپ کو جہاز سے متعلق چند ایسے راز بتانے جا رہے ہیں جو صرف جہاز کا عملہ بالخصوص ائیر ہوسٹس کو ہی معلوم ہوتے ہیں۔

1- جہاز میں کسی کو موت

اگر پرواز کے دوران جہاز میں کسی کی موت ہوجائے تو ائیر ہوسٹس یا جہاز کا عملہ اُس شخص کی لاش کو آرام سے اور مسافروں کی لاعلمی میں لائے بغیر جہاز کی نشت میں بٹھا دیتا ہےاور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لینڈنگ سے قبل مسافروں کو اس کی موت کا علم نہ ہو۔ کیونکہ یہ عین ممکن ہے کہ موت کا سن کر مسافر گھبرا جائیں یا جہاز میں افرتفریح پیدا ہوجائے۔

2- شیشہ توڑنے کے لیے کلہاڑا

کریش لینڈنگ کے وقت جہاز کو خوفناک جھٹکے لگتے ہیں اور کئی کیسز میں جہاز کو آگ بھی لگ جاتی ہے اور یہ عین ممکن ہوتا ہے کریش لینڈنگ کے بعد جہاز کے دروازے نہیں کھل پاتے تو اس سے بچنے کے لیے پائلٹ کی سیٹ کے نیچے کلہاڑی موجودہوتی ہے جو جہاز کا شیشہ یا دروازہ توڑنے میں کام آتی ہے۔

3- ایک جیسا کھانا نہیں کھا سکتے

جہاز کے پائلٹ اور کو پائلٹ کو ایک جیسا کھانا نہیں دیا جاتا اس کی اجازت انہیں بالکل نہیں ہوتی تاکہ اگر ایک کھانے کی وجہ سے کسی ایک پائلٹ کی طبعیت خراب ہوتو دوسرا پائلٹ جہاز کا کنٹرول سنبھال سکے۔

4- جہاز کے ٹوئلیٹ میں لاک ہوجانا

اگر کوئی شخص جہاز کے ٹوائلٹ میں بند ہوجائے یا بے ہوش ہوجائے تو اس صورتحال میں ٹوائلٹ کے باہر دروازے پر ایک پلیٹ لگی ہوتی ہے جس پر لیواٹری لکھا ہوتا ہے۔ اس پلیٹ کے اندر ایک خفیہ بٹن ہوتا ہے جس کو دبانے سے ٹوائلٹ کا دروازہ اپنے آپ کھل جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More