کسی کا انتقال ہوا کینسر سے تو کوئی گیا ہارٹ اٹیک سے ۔۔ پاکستان کی مشہور شخصیات جو اب اس دُنیا میں نہ رہے

ہماری ویب  |  Aug 15, 2021

کامیڈین ہمیشہ سے لوگوں کو ہنساتے اور ان کے دل میں جگہ بناتےآئے ہیں۔ پاکستان کے کچھ ایسے مشہور کامیڈین جن کے لبوں پر ہنسی اور آواز کا نٹ کھٹ انداز روتے ہوئے پریشان لوگوں کی خوشی کا باعث بنتا تھا، آج وہ لوگ ہی اس دنیا میں نہ رہے، مگر ان کی آوازیں آج بھی چہروں پر مسکراہٹ لے آتی ہیں۔

کامیڈینز کی موت کیسے ہوئی؟

٭ دُردانہ بٹ:

اداکارہ و کامیڈین دُردانہ بٹ کئی برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، مگر آخری وقتوں میں ان کو کورونا وائرس بھی ہوگیا اور وہ شدید علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لئے سوگوار چھوڑ گئیں۔

٭ مرزا شاہی:

ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ میں علیم الدین کا کردار اور نادانیاں میں چچا کمال کے کردار کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین 70 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک سال قبل اپنے پیاروں کو تنہا چھوڑ گئے۔

٭ سکندر صنم:

کامیڈین سٹیج پرفارمر سکندر صنم جنہوں نے کم عمری سے ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دنیا بھر میں خوب شہرت کمائی، ان کو جگر کا کینسر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ 52 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت کرگئے۔ انہوں نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی کی پیروڈی بھی بنائی تھی۔

٭ خواجہ اکمل:

خواجہ اکمل جن کا مشہور کردار بلبلے میں خوبصورت کے پاپا کا تھا۔ ان کا انتقال 72 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ناٹک، بلبے اور رس گلے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More