والدین اور لڑکیوں سے کہتی ہوں کہ مردہ سے زیادہ طلاق یافتہ بیٹی بہتر ہوتی ہے ۔۔ نمرہ خان ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

ہماری ویب  |  Aug 15, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان آجکل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں تھیں تاہم وہ ڈسچارج ہوکر اپنے گھرچلی گئی تھیں۔

اداکارہ نمرہ خان کی ایک اورویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں انہوں نے والدین اور انکی بیٹیوں کو ہدیات دیتے ہوئے کہاکہ ہوکر کہاکہ وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھیں۔

انہوں نے مختصر ویڈیو پیغام میں جذباتی ہو کر بیٹیوں کے والدین سے کہا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے۔

اداکارہ نمرہ خان نے مزید کہا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیں کہ وہ مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

خیال رہے کہ ایک پروگرام کے دوران نمرہ خان نے اپنی علیحدگی سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا تھا۔ وہ نہیں چاہتیں تھیں کہ ان کی شادی کے حوالے سے کوئی بھی بات کی جائے۔

اگرچہ نمرہ خان نے واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا نہیں، تاہم دو دن قبل ان کے شوہر راجا اعظم کی بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے واضح انداز میں بتا دیا تھا کہ انہوں نے نمرہ کو کو طلاق دے دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More