ویسے تو ماں باپ اپنے بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں پر خوش ہوتے ہی ہیں اور امتحان میں کامیابی پر خوش بھی ہوتے ہیں اور ایک مختلف طرح سے مناتے بھی ہیں۔
لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ مشہور شخصیات کس طرح اپنے بچوں کی کامیابی پر جشن مناتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کس طرح کرتے ہیں، جبکہ ان میں سے کئی ایسے میں بھی ہیں جو کہ اپنے بچوں کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔
بشریٰ اقبال:
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ اور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ بشریٰ اقبال سوشل میڈیا بلخصوص ٹوئیٹر پر کافی فعال رہتی ہیں۔ بشریٰ اقبال اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔ جبکہ وہ سماجی مسائل سمیت کئی موضوعات پر سوشل میڈیا پر اپنے موقف کو شئیر کرتی رہتی ہیں۔
اپنے بیٹی دعا عامر کی کامیابی پر بشریٰ اقبال نے پوسٹ شئیرکیا جس میں بشریٰ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی نہے میری بیٹی نے تعلیمی میدان میں سب سے اچھا مقام حاصل کیا ہے۔
بشریٰ کا مزید کہنا تھا کہ دعا نے اے لیولز میں 2 اے حاصل کیے ہیں۔ مجھے فخر ہے اپنی بیٹی پر۔
واضح رہے بشریٰ اقبال دعا کی تعلیمی لحاظ سے معاونت اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔
نادیہ خان:
مشہور پاکستانی ہوسٹ نادیہ خان بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں رہتی ہیں، کبھی وہ اپنی تصاویر شئیر کرتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اطہار کرتی ہیں۔
نادیہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ علیزہ نے اے لیولز کے امتحان میں اے پلس حاصل کیا ہے۔ جبکہ نادیہ خان کا اپنی بیٹی کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمہارا بہت شکریہ جو تم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
نادیہ خان اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی حساس ہیں اور وہ ہر موقع پر اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے معاونت فراہم کرتی رہتی ہیں۔
کاجول:
کاجول کا شمار بھارت فلم انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں مداح بے حد پسند کرتے ہیں، لیکن کاجول اپنی بیٹی کی تعلیم کے حوالے سے کافی حساس ہیں۔
اسی بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب کورونا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگ رہا تھا تو کاجول کی بیٹی نائسا دیوگن سنگاپور سے بھارت آگئی تھیں، تاہم اب تعلیمی سلسلہ بحال ہونے پر نائسہ دوبارہ سنگاپور کی طرف چل دی ہیں، لیکن کاجول بھی اپنی
بیٹی کے ساتھ سنگاپور گئی ہیں۔
جبکہ شوہر اجے دیوگن اور بیٹا ممبئی میں ہیں، جبکہ کاجول کچھ ماہ تک نائسہ کے ساتھ سنگاپور میں ہی رہیں گی۔ کاجول اکیلے اپنی بیٹی کو سنگاپور بھیجتے ہوئے مطمئن نہیں تھیں جبھی خود اپنی بیٹی کے ساتھ گئی ہیں۔