ہمارے 2 بچے ہونے کے بعد گھر والوں کو انکی 3 شادیوں کا پتا چلا۔۔ عامر خان اور رابعہ خان پہلی بار اپنی شادی کی کہانی سناتے ہوئے

ہماری ویب  |  Aug 13, 2021

آج کل کی دنیا میں سوشل میڈیا مشہور ہونے کا ایک ایسا زریعہ ہے جو انسان کو پلک جھپکتے ہی مشہور دنیا بھر میں مشہور بنا دیتا ہے۔آج سے تقریباَََ ایک سال پہلے ایک جوڑے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 40 سال سے زائد ایک مولوی نے 19 سالہ لڑکی سے شادی کر لی ہے۔

بس تو پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر ہر جگہ ان ہی کی ویڈیوز نظر آنے لگیں لیکن آج ہم انکی محبت ارو شادی تک کا وہ سفر آپکو بتائیں گے جو آپ کو نہیں معلوم، اس 40 سال سے زائد عامر خان نامی پاکستان نژادبزنس مین ہے جو کہ امریکی شہر ورجینیا کا رہائشی ہے۔

یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ عامر خان کا ہولیا ہی بس کسی مدرسے کے مولانا صاحب کی طرح ہے پر اصل میں نہ تو یہ مولانا ہیں اور نہ ہی انکی یہ چوتھی بیوی انکی اسٹوڈنٹ ہے بس وہ انہیں پہلے سے جانتے تھے جس کے بعد انکی شادی ہو گئی ۔ کچھ ہی عرصے میں کے دوران ہی عامر کو ان سے محبت ہو گئی تو انہوں نے اہلیہ کی دوست سے پوچھا تو اس نے کہا کہ جی ہاں وہ بھی آپ ہی سے محبت کرتی ہے۔

تو جب ہمت جمع کر کے شوہر عامر نے ان سے محبت کا اظہار کیا تو پہلے تو یہ تھوڑی دیر کیلئے خاموش ہو گئی لیکن پھر ہاں کر دی اور کہا کہ میرے گھر والوں سے آپ اب بات کر لیں کیونکہ فیصلہ ان کا ہوگا آخری، لیکن کہانی میں اس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب عامر نے انتہائی نو عمر لڑکی کو یہ بتایا کہ میری اس سے پہلے 2 شادیاں ہو چکی ہیں اور تیسری شادی بھی بس ختم ہونے والی ہے یعنی کہ طلاق ہونے والی ہے۔

اس جواب پر دوران انٹرویو انکی اہلیہ رابعہ نے یہ انکشاف کیا کہ یہ جواب سن کر میں تو ہکی بکی رہ گئی اور میرے منہ سے بے ساختہ نکلا "ہیں جی"۔ لیکن اس کے بعد سب ٹھیک ہو گیا کیونکہ مجھے انکا یہ انداز پسند آیا کیونکہ یہ مجھے سے بات چھپا سکتے تھے مگر انہوں نے خود ہی بتا دی۔

عامر صاحب کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ آج انکی شادی کو دس سال ہو گئے ہیں اور انکے 4 بچے ہیں مگر میں نے اپنے گھر والوں سے یہ بات چھپائی کہ انکی پہلے بھی 3 شادیاں ہو چکی ہیں لیکن ہاں 4 سال بعد بتا دیا تھا ۔جس پر گھر والے بھی راضی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں اب ہنسی خوشی آپنی زندگی گزار رہے ہیں اور اور انکے شوہر عامر خان انکا بہت زیادہ خیلا رکھتے ہیں ہر مہنگی چیز آرام سے لے دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شادی کی دسویں سالگرہ پر ہیری کی آنگوٹھی لے کر دی اور میری سالگرہ پر پورا ہیرے کا سیٹ بھی لے دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More