پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نے بتایا کہ وہ کیسے پنجابی فلموں میں آئیں جبکہ وہ پہلے سے ہی اردو فلموں میں کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں اس راز پر سے پردہ اٹھا یا اور کہا کہ میں تو اردو فلموں میں کام کر رہی تھی لیکن میں جب اپنی پہلی پنجابی فلم "چن وریام " کرنے کیلئے گئی تو میرے ساتھ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔
پہلے تو میں ڈریسنگ روم میں اتنے بڑے اداکاروں کو دیکھ کر ڈر ی اور سہم گئی، ان اداکاروں میں سلطان راہی ، مصطفیٰ قریشی، بہار،ممتاز اور آسیہ بیگم جیسے بڑے نام شامل تھے۔
اور وہ واقعہ یہ تھا کہ جسے ہی میں ڈریسنگ رو م میں گئی تو کچھ سینئر اداکار وں نے میرا بہت مزاق اڑایا اور ان میں ایک خاتون اداکارہ نے تو یہ تک کہا کہ "ہائے ایک ایسی نئی اداکارہ آئی ہے جس کے سر پر اگر انٹینا لگا دیں تو انڈیا صاف نظر آئے گا "۔ انکے اس طنز کے بعد میں نے ہیئر ڈریسر سے کہا کہ مجھے دوسرے ڈریسنگ روم میں لے جائیں۔
لیکن میں جب وہاں گئی تو زور زور سے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ مجھے اب نہیں کرنا کام، جتنا کر لیا بہت ہے اور مجھے جانا ہے یہاں سے۔اس واقعے کے بعد محمد علی اور شباب کرمانی نے مجھے سمجھایا کہ سینئر اداکار ہیں تو یہ سب تو چلتا ہے مگر آپ انکا اسکرین پر کوئی لحاظ مت رکھنا کیونکہ وہاں سب برابر ہوتے ہیں۔
صرف یہی نہی بلکہ انہوں نے کہا کہ مجھے اردو فلمیں کرنے میں بہت مسئلہ ہوتا تھا کیونکہ میں پنجاب کے شہر ملتان سے ہوں تو الفاظوں کی ادائیگی میں ملتانی رنگ نظر آتا تھا جس کے بعد ابراہیم نفیس صاحب نے میری اردو کے الفاظوں کا تلفظ بہتر کروانے میں بہت مدد کی اور ان کی بھی اردو بہت زیادہ اچھی تھی۔
یاد رہے کہ انجمن نے مبین ملک نامی انکم ٹیکس نامی افسر سے شادی کی اور فلمی دنیا کو خیر باد کہ کر لندن چلی گئیں اور اپنے گھر والوں کیساتھ وہیں رہنے لگیں ، یہ انجمن کی پہلی شادی تھی جس سے انکے 2 بیٹے زیشان، عدنان اور 1 بیٹی ایمان ہے ۔ انکی شادی شدہ زندگی بہت ہنسی خوشی گزر رہی تھی لیکن سن 2013 میں انکے شوہر مبین ملک کو عید کے دن قتل کر دیا گیا جس کے بعد یہ لاہور رشتہ داروں کے پاس چلی آئیں۔
,
20 سال تک فلمی دنیا پر راج کرنے والی انجمن کو فلمی دنا نہیں بھولی اور انہوں نے سن 199 میں پاکستانی فلم چوہدارنی میں کام کیا اور اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر خوش کر دیا ۔جیسے ہی لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس مفلم میں انجمن نے پھر سے کام کیا ہے تو یہ فلم دیکھتے ہی دیکھتے زمین سے آسمان تک جاپہنچی۔
واضح رہے اب کچھ عرصے پہلے اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی اداکار وسیم محمد عرف لکی علی سے لاہور میں کر لی۔