ماضی کا ایک اور حسین دور ختم ہوا، بچپن کی معروف اداکارہ دُردانہ بٹ گزشتہ روز کینسر کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی حسین یادیں دلوں میں بس چکیں اور ان کا سفر اختتام پذیر ہوا۔
پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی مشہور اور سینئر اداکارہ دردانہ بٹ اپنے پیچھے محنت، قابلیت اور محبت چھوڑ گئیں۔
تجربہ کار اداکارہ نے اپنی زندگی میں صحت کے مسائل کے حوالے سے بہت مشکلات کا سامنا کیا۔ اداکارہ کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کافی دنوں سے کینسر کے خلاف جنگ گرہی تھیں۔
دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔
بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ اداکارہ دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔
اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں ، تھیٹر، فلموں میں ہر جگہ کام کیا اور بہت ہی مزا آیا۔
اداکارہ کےانتقال کے بعد ان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بیماری سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
ایک پروگرام میں مہلک مرض کے ساتھ لڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آپ کے بارے میں سوچنا یا مستقبل کے بارے میں سوچنا برا نہیں ہے، یہ امید کا عنصر ہے جو آپ کو زندہ رکھتا ہے، جب کوئی شخص اپنے بارے میں سوچتا ہے تو وہ اپنے لیے کام کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں تو آپ خوف کا شکار ہوجاتے ہیں، آپ سوچتے ہیں کہ آپ کو اتنے دن ہی زندہ رہنا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آُپ کمل طور پر اپنے رب کے آگے آجاتے ہیں۔
مزید انہوں نے کیا کہا جانیں ان کی اس وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں۔
83 برس میں انتقال کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ نے کہا تھا کہ
یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔