ہماری ویب | Aug 12, 2021
پاکستان کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ جوکہ وینٹی لیٹر پر تھیں ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال کی خبر خالد ملک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تھوڑی دیر قبل ہی دی ہے ۔ ان کا انتقال 83 برس کی عمر ہوا ۔
کچھ روز سے شدید علیل تھیں ان کی صحتیابی کے لئے مداح دعائیں بھی کر رہے تھے، مگر یہ جانبر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے ماضی کے مشہور ڈرامے آشیانہ، تنہائیاں اور سلسے میں بھی کام کیا اور اب مختلف ڈراموں میں مزاحیہ کردار نبھا رہی تھیں۔ آخری ایام میں کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں ، ان کی نمازِ جنازہ ڈیفینس میں سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More