بول کر سب کماتے، میں خاموش رہ کر کماتا ہوں ۔۔ خاموشی نے ٹک ٹاک اسٹار کو کروڑپتی بنادیا

ہماری ویب  |  Aug 12, 2021

پیسہ کمانا ہر کسی کے لئے آسان بات نہیں ہے، کچھ لوگ بہت محنت کرکے پیسے کماتے ہیں، مگر کچھ لوگ بغیر محنت کئے بھی پیسے کام لیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خاموش رہنے میں بہت برکت ہے اس جملے کو سچ کرکے دکھایا ہے ایک معروف ٹک تاکر نے جس نے صرف خاموش رہ کر کروڑوں روپے کم ہی وقت میں کمالیئے ہیں۔

آپ نے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز میں چپ رہتے ہوئے صرف ایکشن کرتے ہوئے اس لڑکے کو دیکھا ہوگا، یہ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ اس نے صرف خآموش رہ کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اتنے ڈھیروں فاللورز بنا لئے ہیں۔ اس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 10 کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 ملین کے قریب ہے۔

اس کا نام کیا ہے؟

اس ٹک ٹاکر کا نام خبانے لیم ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور اس نے نیو یارک ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ : '' مجھے نوکری سے نکال دیا گیا تھا، میں افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوا تھا، لیکن پھر اٹلی منتقل ہوگیا اور نوکری کے بعد فارغ رہتا تھا، پھر میں نے دوسری نوکری ڈھونڈھنے کے ساتھ ساتھ ایسی مزاحیہ ویڈیوز بنانی شروع کردیں اور دیکھتے ہی دیکھتے میرے فالوورز اتنے بڑھ گئے، مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ لوگوں میں اتنا مقبول ہو جاؤں گا۔ ''

خبانے کا خواب:

'' میرا صرف ایک ہی خواب ہے کہ میں اپنی ماں کے لئے گھر بناؤں اور محنت کرکے اپنا نام بناؤں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری کم محنت بھی خدا کو شاید پسند آگئی ۔ ''

اثاثے کتنے ہوگئے؟

خبانے لیم کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 1.3 ملین ڈالر اور 2.7 ملین ڈالر کے درمیان ہے جو پاکستانی 45 کروڑ روپوں تک بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More